امریکہ کی شام میں جنگ بندی نافذ کرنے کی اپیل

واشنگٹن،29 اپریل (اسپوتنک) امریکہ نے شام میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے ملک میں ہر طرف سے جنگ بندی نافذ کرنے کی اپیل کی ہے۔امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹاگس نے منگل کو ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی۔ ترجمان نے کہا کہ امریکہ شام میں ہر طرف سے جنگ بندی لاگو کرنے کی اپیل کرتا ہے۔
شام کے شمالی شہر عفرین میں منگل کو ایک تیل ٹینکر میں ہونے والے دھماکے میں 11 بچوں سمیت 40 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس دھماکے میں مارے جانے والوں میں چھ ترک حمایت یافتہ جنگجو بھی تھے. شام میں ترکی اپنے اتحادی شامی باغیوں کے ساتھ مل کر پي كےكے سے متعلق کرد جنگجوؤں کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے. اس کے تحت ترکی نے شام میں کئی مہم بھی چلا رکھی ہے۔
قابل غور ہے کہ مارچ 2018 میں ترکی اوراس کے اتحادی شامی باغیوں نےعفرین کو كردجنگجوؤں کے قبضہ سے چھڑا لیا تھا۔
انسانی حقوق کے کارکنوں کے مطابق شمالی شام میں ترکی کے کنٹرول والے علاقوں میں نظم و نسق کافی خراب ہے.