سکیورٹی گارڈ قتل معاملہ : پولیس نے دو مفرور ملزمین کو کیا گرفتار


اُجین28 اپریل (نیا نظریہ بیورو) وویکانند کالونی میں پیر کی شام شہر کے پاٹیدار اسپتال میں سیکورٹی گارڈ کی نوکری کر رہے اشوک چوہان ،عمر54سالہ کو دو ملزمین نے جان لیوا حملہ کر دیاتھا ۔شدید چوٹ کے باعث موقع پر ہی اشوک کی مو ت ہو گئی تھی ۔اس معاملے میں ، پولیس نے دیر رات قتل کے ملزمین کو گرفتار کرلیا۔غور طلب ہے کہ لاک ڈا¶ن کے دوران شام 6.30 بجے ، گارڈ اشوک گھانس منڈی واقع پاٹیدار اسپتال میں گھر سے ڈیوٹی کیلئے جارہے تھے۔ اس دوران وویکانند کالونی راستے پر اسکوٹی سے دو بدمعاش آئے اور ان پر حملہ کردیا۔ بدمعاشوں نے چاقوﺅں سے ان کے سینے پرمتعدد وار کیا۔ جسم سے زیاد خون بہنے سے موقع پر ہی اشوک کی موت ہوگئی۔ٹی آئی جناب کلونت جوشی نے بتایا کہ گھر کے قریب ہی اشوک کی بہن راجکماری رہتی ہے ، جہاں شیرو نامی نوجوان کاآنا جانا لگا رہتا تھا۔ اشوک کو اس پر اعتراض تھا ۔ اس قتل کیس میں شیرو نامی نوجوان کی شناخت سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے ہوئی۔گارڈ اشوک کو مارنے والے اہم ملزم کو رات میں پولیس نے چھاپہ ما ر گرفتار کر لیا ۔ شیرو اپنے دوسرے ساتھی ، گووند عرف گوٹیا کو بھی بلایا تھا جو اشو ک کے زمین پر گرنے کے بعد چاقو سے وار کرتا رہا ، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔