کورونا وبا سے مرنے والوں کی تعداد ہوئی 23 : اُجین میں 4 اور نئے کورونا مثبت مریضوں کی ہوئی تصدیق

کورونا کا قہر:

مثبت مریضوں کی تعداد تجاوز کر ہوئی 123
اُجین28 اپریل (نیا نظریہ بیورو)محکمہ صحت نے شہر کے مختلف علاقوں میں رہنے والے 4 افراد کی کورونا مثبت رپورٹ کی تصدیق کی ہے۔ یہ چارو افراد کنٹینمنٹ علاقوں کے رہائشی ہیں جبکہ شہر کے نئے علاقے سے کوئی نئی کورونا مثبت اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے۔نوڈل آفیسر ایچ.پی. سونانیا نے بتایا کہ گزشتہ شب 101 کورونا مشتبہ افراد کو تفتیشی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ، جن میں سے 4 افراد شہر کے مختلف کوارنٹائن علاقوں میں مثبت پائے گئے ہیں ، جن میں موتی باغ سے 2 ، گیتا کالونی سے 1 اور جانساپورہ سے ایک افراد شامل ہیں۔ ان علاقوں میں کورونا مثبت مریضوں کی تلاش کے بعد کنٹینمنٹ علاقہ قرار دیا گیا اور مثبت لوگوں کے لواحقین اور قریبی رہائشیوں کے خون کے نمونے لے کر تفتیش کے لئے لیب میں بھیجا گیا ہے۔اس سے ایک روز قبل ، ضلع میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 119 ہوئی تھی اور اب 4 نئے مثبت مریض ملنے کے بعد یہ تعداد بڑھ کر 123 ہوگئی ہے ، جبکہ دیگر مشتبہ افراد کی تفتیشی رپورٹ آنی باقی ہے۔ ڈاکٹر سونانیا کے مطابق ، راحت کا معاملہ یہ ہے کہ شہر کے جن علاقوں کو سابق میں کنٹینمنٹ علاقہ قرار دیا گیا ہے ، انہیں علاقوں سے مریض ملے ہیں ۔
مریضوں میں اضافہ ہوتا رہا تو کیسے ختم ہو گا لاک ڈا¶ن
شہر میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 100 کو پار کر چکی ہے۔ موجودہ صورتحال یہ ہے کہ گذشتہ چار دنوں سے ، محکمہ صحت کی جانب سے ملنے والے کورونا کے مشتبہ افراد کی اطلاعات میں مسلسل مثبت کیسز سامنے آرہے ہیں۔ جہاں شہر کے لوگ لاک ڈا¶ن کے ہٹنے کے منتظر ہیں ، وہیں دوسری جانب روزانہ کورونا مثبت مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کے ساتھ ہی ، لاک ڈا¶ن کے ہٹنے کے امکا نات بھی کم ہوتے جا رہے ہیں ۔