ایمبولینس میں سواری بھر کر لے جارہے لوگوں کو پو لیس نے چیکنگ کے دوران پکڑا


گھونسلا 28اپریل( نیانظریہ بیورو)پولیس انتظامیہ کی جانب گاڑی چیکنگ میں ایک فرضی طریقے سواری لے جا رہی ایمبولینس کا پکڑا ہے ۔ ایمبولینس ڈرائیور اس ایمبولینس میں اُجین سے نل کھےڑا کے سواری بٹھایا ہوا تھا ۔ مخبر سے اطلاع ملنے پر راگھوی تھانہ انچارج رام چندر کولی اور انسپکٹر شیلیندر سنگھ کے علاوہ اور ان کی ٹیم نے ایمبولینس کو چوکی کے سامنے سے پکڑ کر راگھوی تھانہ لے گئے ۔پولیس نے لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کرنے پر ملزم راجندرعرف اجے ولد بہاری لال ،ساکن اندرا نگر، اُجین تھانہ چمن گنج اُجین کو دفعہ 188،269،270 میں تھانہ راگھوی میں کیس درج کر لیاہے۔