گروسری ا سٹور اورموبائل شاپ کے توڑے تالے : چوری کی واردات سی سی ٹی وی میں ہو ئی قید

اندور میں لاک ڈا¶ن کے دوران چوروں نے واردات کو دیا انجام

اندور28 اپریل(نیا نظریہ بیورو) شہر میں لاک ڈا¶ن کے سبب پولیس چپے – چپے پر تعینات ہے ، لیکن چوری رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ دو دن سے مسلسل شراب کی دکان پر چوری ہونے کی خبر کے بعد پیر دیر رات چوروں نے گروسری اسٹور کو نشانہ بنایا ۔ اس کے علاوہ ایک گروسری اور موبائل شاپ میں بھی چوری کی کوشش کی ۔ دکان آپریٹر ابھیشیک جین نے بتایا کہ واقعہ اےروڈرم تھانہ علاقے کے بینک آف بڑودہ کے پاس ناکوڑا گروسری کا ہے۔ یہاں بیتی رات چوروں نے دو سے تین دکانوں کے تالے توڑے لیکن وہ صرف ایک گروسری کی دکان پر ہی ہاتھ صاف کرنے میں کامیاب ہوئے۔ جہاں سے چور گٹکھا ،پا¶چ اور چاندی کے سکے سمیت راشن بھر کر لے گئے۔ وہیں ، آس
پا س کی دکانوں کے تالے توڑنے کی کوشش کی ، لیکن وہ کامیاب نہیں ہو پائے۔ چوری کے واقعہ کی معلومات آس پاس کے لوگوں نے دکان مالک کو دی ۔ معلومات حاصل ہونے کے بعد موقع پر پہنچے دکان مالک نے پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے معاملہ درج کر آس پاس لگے سی سی ٹی وی کے بنیاد پر چوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
لسوڑیا تھانہ علاقے کے مہالکشمی نگر میں ایک گروسری اسٹور میں اشیاءچوری کی کو شش چوروں کی جانب سے ہوئی ۔ دکاندار پردیپ تیواری نے بتایا کہ واقعہ پیر رات 2 بجے کا ہے۔ پردیپ نے پولیس کو بتایا کہ لوگوں کے چلانے کی آواز آنے پر وہ اپنی دکان پہنچے۔ وہاں دیکھا کہ دو نوجوان دکان کا شٹر اور تالا توڑ کرکچھ لے جا رہے ہیں۔ تیواری نے ان کا پیچھا کیا تو بدمعاشوں نے انہیں مارنے کے لئے سبّل دکھایا اور سبل پھینک کر رفو چکر ہو گئے ۔ انہوںنے مزید بتایا کہ واپس دکان میں جا کر دیکھا تو شٹر کا تالا ٹوٹا ہواتھا ، لیکن چورو ں کو کامیابی نہیں ملی تھی۔ دکاندار پردیپ تیواری کے مطابق انہوں نے دوڑتے وقت بدمعاشوں کو پہچان لیا
۔ ان کی شناخت دیپک اور روہت کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے نامزد ملز مین کے خلاف کیس درج کر لیا ہے۔