ریاست کےکئی ضلعوں میں اولے کے ساتھ بارش کاامکان

موسم کامزاج:

بھوپال:28اپریل(نیانظریہ بیورو)
مدھیہ پردیش میں موسم نے کروٹ لی ہے۔گذشتہ دو دنوں میں ریاست کے کئی حصوں میں بارش اور اولے گرے ہیں۔محکمہ موسمیات نے اگلے 24گھنٹے میں کئی ضلعوں میں بارش اور اولے گرنے کاخدشہ ظاہر کی اہے۔ جبل پور،ساگر ، شہڈول،ریوا،گوالیار اور چمبل ڈویژنل کے ضلعوں اور نیمچ،مندسورضلعوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز ہوا اور اولے کی برساتھ ہوسکتی ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ریاست کے ریوا اور شہڈول ڈویژنل کے ضلعوں میں کافی زیادہ اور باقی ڈویژنلوں میں کہیں کہیںبارش درج کی گئی ہے۔ جےت ہری5،انوپ پور اور امریا3،امرکنٹک،کھجوراہو،سہاگ پور اور مناسا2ستنا،رام نگر،سیدھی،پنا،چھترپور،کوتما،گوہد،بھانڈیر،نیمچ،شاجاپوراور ترانا میں 1سینٹی میٹر بارش درج کی گئی ہے۔
ان ضلعوں میں الرٹ:
ریاست کے جبلپور ،ساگر،شہڈول،ریوا،گوالیاراور چمبل ،بھوپال اور ہوشنگ آباد ڈویژنلوں کے ضلعوں میں اور برہانپور،کھنڈواں،دھار،اندور،اجین،نیمچ مندسور ضلعوں میں بارش یا گرج چمک کے ساتھ بوچھاڑے پڑنے کی امید ہے۔ وہیں جبلپور ،ساگر ، شہڈول ، ریوا،گوالیار اور چمبل ڈویژنلوں کے ضلعوں اور نیمچ ، مندسور ضلع میں گرج چمک کے ساتھ تیز ہوا اور اولے کی برسات ہوسکتی ہے۔اسی طرح بھوپال اور ہوشنگ آباد ڈویژنلوں کے ضلعوں میں اور برہانپور،کھنڈواں،دھار،اندور،اجین ضلعوں میں گرج چمک کے ساتھ 40/50فیصد فی گھنٹے تیز ہوا چل سکتی ہے۔