عوامی جگہ پر تھوکنے پر اب دیناہوگا ایک ہزار روپے کا جرمانہ

کوروناکاجرمانہ:

بھوپال:28اپریل(نیانظریہ بیورو)
نوبل کورونا وائرس کے انفیکشن کو دیکھتے ہوئے اب عوامی مقامات پر تھوکنا مہنگا ثابت ہوسکتا ہے۔ اب اگرکوئی شخص کسی عوامی مقامات پرتھوکتاہواپایاگیاتو ایک ہزار روپے جرمانہ دیناہوگا۔ اس کے لئے محکمہ شہری ترقی و ہاو¿سنگ نے ایم پی پبلک ہیلتھ ایکٹ کے تحت ایم پی میونسپلٹی رولز ایکٹ میں ترمیم کی ہے اور جرمانے کی فراہمی کی ہے۔ اس ضمن میں محکمہ نے احکامات بھی جاری کردیئے ہیں۔
محکمہ شہری ترقیات کے جاری کردہ حکم میں ، کہا گیا ہے کہ ، کووڈ۔19 کو متعدی بیماری سمجھا جاتا ہے۔ جو متاثرہ چیزوں کو چھونے ، چھینکنے ، تھوکنے اورکھانسنے سے پھیلتاہے اور متاثرہ شخص کے تھوکنے سے یہ بیماری بہت تیزی سے پھیلی ہے۔ اس کے پیش نظر ریاستی حکومت نے شہریوں کو ماسک پہننا بھی لازمی کردیا ہے۔ مدھیہ پردیش بلدیہ ایکٹ 1956 اور اس ایکٹ کی دفعہ 418A اور 426A میں دیئے گئے اختیارات کے استعمال اور ریاستی حکومت نے شہری علاقوں میں عوامی مقامات پر کسی بھی شخص کو تھوکنے سے منع کیا ہے۔ اگر ایسا کرتے پائے گئے تو اس شخص کے خلاف 1000 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ بلدیاتی ادارے کے کمشنر کو ایسے افراد پر کارروائی کرنے کامکمل اختیار دیا گیا ہے۔