کورونا سے بیداری کےلئے طلباءنے آن لائن پروگرام کیاشروع


بھوپال:28اپریل(نیانظریہ بیورو)
لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے تمام تعلیمی ادارے بند ہیں ، وہیںطلباءکا آن لائن مطالعہ جاری ہے۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ ، بہت سارے اسکول اور کالج طلباءکے لئے تفریحی سرگرمیاں منعقد کر رہے ہیں۔ بھوپال کے موتی لال سائنس کالج میں بیداری مہم چلائی جارہی ہے۔ کالج کے پرنسپل آر کے سنگھ کی ہدایت پر ، کالج کے طلباءنے ایک آن لائن بیداری مہم شروع کی ہے ، جس میں لوگوں کو کورونا وبا سے بیدارکیا جارہا ہے۔
بھوپال کے موتی لال سائنس کالج کے طلباءنے لوگوں کو بیدار کرنے کے لئے مختلف کام کیے ہیں۔ کسی نے دیواروں پر پینٹنگ بنائی ہے تو کسی نے گھر میں رنگولی بنائی اور لوگوں کو بیدارکرنے کی کوشش کی۔کالج کے طلباءسوشل میڈیا کے ذریعہ لوگوں کو گھر پر رہنے کے لئے بیداری مہم چلارہے ہیں۔ کالج کے پرنسپل آر کے سنگھ کی ہدایت پر کالج کے طلباءسوشل میڈیا مہم چلا رہے ہیں۔ جس میں طلباءکے ذریعہ مختلف فن پارے بنائے جارہے ہیں۔ طلبا فیس بک اور ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کررہے ہیں تاکہ لوگوں کو کورونا کی وبا سے آگاہ کیا جاسکے۔ جس میں بہت سارے طلبہ نے خودکے لکھے ہوئے گانے بھی گائے ہیں ،اس کے علاوہ کسی نے اپنی شاعری کے ذریعے لوگوں کو بیدار کیا ہے۔ وہیںبہت سے طلبا گھروں کی دیواروں پر پینٹنگ یا رنگولی بنا کر ، لوگوں کو بیدارکرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
غورطلب ہے کہ اس بیداری پروگرام میں طلباءنے مختلف فن پاروں کو تخلیق کیا ہے۔ جس میں ڈاکٹر اور پولیس کا شکریہ بھی ادا کیا گیا ہے۔ دوسری طرف جو لوگ لاک ڈاو¿ن کی پیروی نہیں کررہے ہیں ان تصویروں میں انہیں ایک پیغام دیا گیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ ، کالج میں یہ مہم آن لائن چلائی جارہی ہے۔ وہیںاس کے نتائج طلباءکو بھی آن لائن دیئے جائیں گے۔ کالج کے پرنسپل آر کے سنگھ نے بتایا کہ بچے لاک ڈاو¿ن میں گھر میں تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ امتحانات بھی ملتوی کردیئے گئے ہیں ، اساتذہ آن لائن بچوں سے منسلک ہوتے ہیں۔ اس صورتحال میں اس مقابلے کا انعقاد کالج میں بچوں کے گھر میں مناسب وقت استعمال کرنے کے پیش نظر کیا گیا تھا۔ جس میں تمام بچوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا اور بڑی تعداد میں بچوں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔