کوروناکے مریض کم کرنے کےلئے لاک ڈاون بڑھاناضروری: وزیر صحت


بھوپال:28اپریل(نیانظریہ بیورو)
مدھیہ پردیش کے وزیر صحت نروتم مشرا نے امید ظاہر کی ہے کہ ریاست میں ایک بار پھرلاک ڈاو¿ن میں اضافہ سے کورونا انفیکشن کے مریضوں کی تعداد کم ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت 3 مئی کے بعد لاک ڈاو¿ن کو دور کرنے کا فیصلہ کرے گی ، لیکن مدھیہ پردیش کے کچھ اضلاع کے لئے خصوصی حکمت عملی تیار کرنے کی ضرورت ہے۔وزیر صحت نروتم مشرا نے کہا کہ یہ ایسی عالمی بیماری ہے، جو محض چھونے اور کھانسنے سے پھیلتا ہے۔ بھوپال اور اندور سے بھیجی گئی کورونا وائرس کے 2 ہزار نمونوں کی رپورٹ میں مریضوں کو ڈبل ہندسے میں مثبت پایا گیا ہے ، لیکن نتائج سامنے آ رہے ہیں ، توقع ہے کہ لاک ڈاو¿ن کی مدت میں اضافے کے بعد کورونا مریضوں کی تعدادمیں کمی آئے گی۔