اَننّاَس قدرت کا ایک عظیم تحفہ…..

حکیم محمد شیراز
9797750472
معلوم ہوتا ہے کہ اقبال کا یہ مصرعہ انناس پر صادق آتا ہے۔
پھل ہے یہ سینکڑوں صدیوں کی چمن بندی کا۔۔۔
انناس حق سبحانہ کی قدرت کا ایک مظہر ہے۔اس نے لذیذ اور میٹھے رس کو کتنی پرتوں کے اندر اور کس خوبصورت طریقہ سے محفوظ کیا ہے اگر کوئی دیکھنا چاہے تو انناس کو دیکھے۔آج ارادہ ہوا کہ قارئین کو اس پھل کے حقیقی ذائقہ سے واقف کرایا جائے۔
حروف تہجی:بفتح الف و فتح نون اول وفتح نون دوم مشدد و سکون الف و وقف سین مہملہ
لاطینی نام[1]:
Ananas comosus(L)
خاندان:Bromeliaceae
بنگالی:انارس
اردو: انناس
انگریزی:Pinapple
ماہیئت:پھل ہے۔ اس کا پودا کیوڑے کے پودے سے مشابہ ہوتا ہے۔اسی کے مانند پتے ہوتے ہیں۔پتوں کے درمیان سے شاخ نکلتی ہے۔اس پر پھل لگتا ہے جو کہ انناس کے نام سے مشہور ہے۔اس چھیل کر کھاتے ہیں۔اس کا گودا شیریں ترشی مائل ہوتا ہے۔ مزاج:سرد۲تر۲ افعال:مفرّح و مقوی قلب۔مسکن صفرائ۔مدر بول وحیض۔[2] استعمال:انناس کو دوسرے میو¶ں کے مانند کھاتے ہیں یہ مفرح و مقوی قلب ہوتا ہے نیز خفقان حار کے لیے بہت مفید ہے۔گردہ و مثانہ سے سنگ اور ریگ خارج کرنے کے لیے مستعمل ہے۔اس کا شربت اور مربہ بناتے ہیں۔جو تقویت و تفریح قلب اور اخراج سنگ و ریگ اور ادرار حیض کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔وید کہتے ہیں کہ انناس مزیدار اور سبک ہے۔بے مزگی دور کرتا ہے۔منی اور بھوک بڑھاتا ہے۔صفراءاور بلغم لزج کو دفع کرتا ہے۔انناس کو کٹھل سفری بھی کہتے ہیں۔[3]
نفع خاص:معین ادرار حیض مضر:حلق کو۔ مصلح:اس کو دھونا اور لیموں کی ترشی اور شکر ملانا۔ بدل:بہی اور سیب۔ مقدار خوراک:۲ تولہ سے ۵ تولہ تک۔
مزید تحقیقات:کیمیاوی تجزیہ کے ذریعہ پتہ چلا ہے کہ انناس میں پروٹین (اجزائے لحمیہ) شکر، نمکیات اور نشاستہ پائے جاتے ہیں۔اس کے علاوہ اس کے اندر حیاتین ج (وٹامن سی) بھی پایا جاتا ہے۔اس لیے اس کو غذائی افادیت کے علاوہ خون میں اجزائے ترکیبی کو قائم رکھنے اور عام جسمانی کمزوری خصوصاً ہڈیوں کمزوری کو دور کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔انناس کے 165گرام میں حسب ذیل اجزاءپائے جاتے ہیں:
Calories: 82.5Fat: 1.7 gramsProtein: 1 gramCarbs: 21.6 gramsFiber: 2.3 gramsVitamin C: 131% of the RDIManganese: 76% of the RDIVitamin B6: 9% of the RDICopper: 9% of the RDIThiamin: 9% of the RDIFolate: 7% of the RDIPotassium: 5% of the RDIMagnesium: 5% of the RDINiacin: 4% of the RDIPantothenic acid: 4% of the RDIRiboflavin: 3% of the RDIIron: 3% of the RDI
انناس میں وٹامن اے اور کے زنک اور کیلشیم بھی پائے جاتے ہیں۔(4)
حوالہ جات:
1۔www.britannica.com.acess date:27.04.2020
2۔حکیم کبیر الدین صاحب، مخزن المفردات المعروف خواص الادویہ۔فیصل پبلی کیشنز، دیو بند، 2000ئ۔
3۔حکیم نجم الغنی رامپوری، خزائن الادویہ، ادارہءکتاب الشفائ، نئی دہلی۔ سن اشاعت:غیر واضح۔ص:291،
.4 27.04.2020www.healthline.com :acess date
تصاویربشکریہ Suwit Gaewsee-ngam اور Organic Farm Fresh India
Organic Farm Fresh India
Greater Kailash, New Delhi