جمیعتہ علمائے ہند اُجین یونٹ بے سہارو ں کا بن رہی سہارا


بلا تفریق مذہب و ملت راشن کٹ کر رہی تقسیم
اُجین27اپریل (نیا نظریہ بیورو) ملک میں کورونا کی وجہ سے لوگوں کو دونوں وقت مناسب طریقے سے کھانا ملنا مشکل ہو رہا ہے۔ ایسے میں جمیعتہ علمائے ہند اُجین یونٹ بھی لاک ڈا¶ن کے بعد سے عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ جمعیتہ علمائے ہند کے مفتی عظیم الدین نے بتایا کہ وہ لاک ڈا¶ن کے بعد سے ہی عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ رمضان کے مہینے میں خصوصی غریب خاندانوں کو ایک ماہ کا کچا راشن دیا جارہا ہے ، اس کے ساتھ ہی ہم 1000 خاندانوں کو پہلے ہی کچے راشن کی کٹ تقسیم کی جا چکی ہے ۔ گذشتہ کچھ دنوں سے ، شنکر پور میں بنی جھگی بستیوں میں 50-60 خاندانوں کو کچے راشن کی کٹ بلا تفریق مذہب و ملت دی گئی ہے۔ مستقبل میں بھی یہ خدمت کا کام جاری رہے گا ۔