سیکورٹی گارڈ کو بدمعاشوں نے اتارا موت کے گھاٹ


اُجین 27 اپریل(نیا نظریہ بیورو) پاٹیدار اسپتال میں سیکورٹی گارڈ اشوک چوہان کو نامعلوم شرپسندوں نے تیز دھار ہتھیاروں سے قتل کر دیا ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ضلع اسپتال بھیج دیا۔اشوک پیر کو دو پہر وویکا نندکالونی علاقے سے جارہے تھے۔ اس دوران کچھ لوگوں نے انہیں گھیر لیا اور اس کے ساتھ کسی چیز کے بارے میں بحث کرنے لگے۔تنازعہ کے بعد اشوک پر بدمعاشوںنے تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کر دیا۔ جس کی وجہ سے وہ شدیدزخمی ہو گئے ۔ لاک ڈا¶ن کی وجہ سے بیچ بچاﺅ کیلئے کوئی بھی نہیں تھا۔وہ دیر تک سڑک پر پڑے رہے۔ کہا جاتا ہے کہ کسی نے پولیس کو اس کی اطلاع دی اور پولیس موقع پر پہنچی ۔ فی الحال ، ملزم مفرور ہیں۔