آرڈی گارڈی میڈیکل کالج کے انتظامات درست کئے جائیں : پرنسپل سیکریٹری


اُجین 27 اپریل(نیا نظریہ بیورو) مدھیہ پردیش کے پرنسپل سکریٹری جناب نتیش ویاس نے پیر کو صبح سنہستھ میلہ دفتر میں کورونا انفیکشن کی وبا کی روک تھام کے سلسلے میں آر ڈی گارڈی میڈیکل کالج کے عہدیداروں سے ملاقات میں متعلقہ کو ضروری ہدایات دیں۔ آر ڈی گارڈ
ی میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں اور انتظامی عہدیداروں کو ہدایت دی کہ کالج کی مائیکرو مینجمنٹ کو درست کیا جائے اور اس تباہی کے وقت سب کو مل کر اس وبا سے نمٹنا چاہئے۔ پرنسپل سکریٹری جناب ویاس نے ضلع اُجین میں دوسرے صوبوں سے آنے والے مزدوروں وغیرہ کی اسکریننگ کرنے اور کلکٹر اور دیگر افسران کو ہدایت دی کہ وہ ان کی نگرانی کے لئے افسروں کو تعینات کریں۔میٹنگ میں ڈویژنل کمشنرجناب آنند کمار شرما اور کلکٹر جناب ششانک مشرا نے پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعہ کورونا انفیکشن کی روک تھام اور اُجین میں کنٹینمنٹ علاقوں اور غیر کنٹینمنٹ علاقوں کے بارے میں معلومات فراہم کی ۔ اسی طرح پرنسپل سکریٹری کو کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر / ٹیلی میڈسین ، اُجین میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کی جا رہی صفائی وغیرہ کے ذریعہ فراہم کردہ ضروری خدمات کے بارے میں بتایا گیا۔ کلکٹر جناب مشرا نے کورونا انفیکشن کی روک تھام کے بارے میں کئے جا رہے کاموں کے بارے میں تفصیلی معلومات دی۔ اجلاس میں پرنسپل سکریٹری جناب ویاس نے ہدایت دی کہ چیلنجوں اور وبائی امراض کی روک تھام کے لئے وسائل کی ضرورت سے متعلق تجاویز جلد حکومت کو ارسال کی جائیں ، تاکہ ضروری منظوری دی جاسکے۔پرنسپل سکریٹر ی جناب ویاس نے سینئر عہدیداروں سے بات چیت کے بعد آر ڈی گارڈی میڈیکل کالج کے مینجمنٹ اور ڈاکٹروں اور چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر سے معلومات حاصل کی۔ پرنسپل سکریٹری نے لیب کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی اور متعلقہ افراد کو ہدایت دی کہ آر ڈی گارڈی میڈیکل کالج کا داخلی انتظام صحیح طریقے سے کیا جائے تاکہ مریضوں کے علاج معالجے کا انتظام کیا جاسکے۔ کالج کے اندر کام تقسیم کیا جائے تاکہ کورونا وائرس کے انفیکشن میں مبتلا افراد کا بروقت علاج کیا جاسکے۔ مصیبت کے وقت متاثرہ افراد کی مدد کے لئے ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنا انتہائی ضروری ہے۔ پرنسپل سکریٹری نے کالج انتظامیہ سے کہا کہ وہ اپنے ادارے کا نام خراب نہ ہونے دیں اور داخل مریضوں کے علاج معالجے میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں ہونے دیں۔ بروقت ڈاکٹر متاثرین کا علاج کرتے ہیں۔ حکومت ان کا بھر پور تعاون کرے گی۔ پرنسپل سکریٹری نے چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر انوسوئیہ گولی کو ہدایات دیں کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کورونا متاثرین کے علاج معالجے میں ہونے والے اخراجات بروقت ادا کیے جائیں۔ میٹنگ کے بعد پرنسپل سکریٹری نے سنہستھ میلا دفتر میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا معائنہ کیا اور معلومات حاصل کیں۔ میٹنگ کے اختتام پر پرنسپل سکریٹری جناب ویاس نے انتظامی عہدیداروں کے ہمراہ بیگم باغ ، جانساپورہ اور پی ٹی ایس کا معائنہ کیا اور متعلقہ عہدیداروں کو ضروری ہدایات دیں۔ڈویژنل کمشنر جناب آنند کمار شرما ، آئی جی جناب راکیش گپتا ، کلکٹر جناب ششانک مشرا ، سپرنٹنڈنٹ پولیس جناب سچن اتلکر ، میونسپل کارپوریشن کمشنر جناب رشی گرگ ، ایڈیشنل کلکٹر جناب شتج سنگھل ، محترمہ بدیشہ مکھرجی ، جناب جی ایس ڈابر ، اے ڈی ایم ڈاکٹر آر پی تیواری ، جناب ایس ایس راوت ، آرڈی گارڈی میڈیکل کالج کے ڈاکٹر گواریکر اور دیگر معالجین ، انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر جناب کھیتن مشرا وغیرہ موجود رہے۔