میونسپل کا رپوریشن کمشنر نے کنٹینمنٹ علاقوں کا کیا معائنہ


تعینات عملے کو دی ضروری ہدایات
اُجین27اپریل (نیا نظریہ بیورو) میونسپل کا رپوریشن کمشنر جناب رِشی گرگ میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ ہونے والے مختلف کاموں پر براہ راست نظر رکھے ہوئے ہیں۔ وہ ہر کام میں خود رہنمائی کر رہے ہیں اور افسران اور ملازمین کو بہتر خدمات کے لئے ترغیب دے رہے ہیں۔ اسی زمرے میں کمشنر جناب گرگ نے آج شہر کے مختلف کنٹینمنٹ علاقوں جن میں عنبر کالونی ، بیگم باغ کالونی ، کوٹ محلہ توپ خانہ ، جانساپورہ وغیرہ کا معائنہ کیا۔ آپ نے وہاں پر تعینات افسران اور عملے سے ان کے کام کے بارے میں معلومات حاصل کی ۔ اس نازک حالات میں کام کرنے پر ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ اپنی حفاظت کا خیال رکھتے ہوئے خدمت کے کام میں مشغول رہیں۔ عوام کی حفاظت کے ساتھ ، یہ بھی ضروری ہے کہ افسران اور ملازمین اپنے آپ کو محفوظ ر رکھیں۔ انہوں نے کنٹینمنٹ علاقوں میںتمام انتظامات کو یقینی بناے کی ہدایت دی۔