اندور میں کورونا مریضوں کی تعداد میں ہو رہا مسلسل اضافہ


کورونا سے جاں بحق ہو نے والوں کی تعداد ہوئی 60
1207 متاثرہ مریضوں میں کو رونا مثبت کی ہوئی تصدیق
اندور27 اپریل (نیا نظریہ بیورو) اتوار کی رات شہر میں 31 نئے مثبت مریض آئے۔ تین لوگوں کی موت بھی ہوئی ہے۔ متاثرہ مریضوں کی تعداد1207 ہو گئی ہے ، جبکہ 60 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ جن تین لوگوں کی موت کی تصدیق ہوئی ہے ، ان میں جے کالونی ساکن 55 سالہ خاتون ، جن کی موت 25 اپریل کو ہوئی تھی ،باپو نگر ساکن 65 سالہ خاتون ، جنہوں نے 25 اپریل کو دم توڑا اور داناوالی گلی ساکن 67 سالہ معمر خاتو ن، جن کی موت 26 اپریل کو ہوئی ، شامل ہیں۔ اتوار رات 298 نمونے جانچ کیلئے بھیجے گئے ، جن میں سے 267 کی رپورٹ منفی آئی تھی۔ ابھی تک کل 5892 نمونے کی رپورٹ آ چکی ہے۔ اب بھی 1024 لوگوں کو علاج چل رہا ہے۔ وہیں ، 975 لوگ کو ارنٹائن ہا¶س میں اب بھی رہ رہے ہیں۔ ہائی کورٹ کی اندور بنچ کے جسٹس ستیش چندر شرما اور ان کے خاندان سمیت ڈپٹی رجسٹرار وی پی سنگھ کو ہوم کوارنٹائن کیا گیا ہے۔ جسٹس شرما کے یہاں کام کرنے والے ملازم گلاب شرما کورونامتاثرہ ملے ہیں۔ ان کی رپوٹ آنے کے بعد کلکٹر جناب منیش سنگھ اور افسر رہائش پہنچے اور کوارنٹائن کرنے کی معلومات دی۔ جسٹس شرما ، ان کی بیوی اور بچوں کو بنگلے میں الگ رکھا گیا ہے۔ کورونامریضوں کی تعداد کے ساتھ شہر کے کنٹےنمےٹ ایریا بھی بڑھتے جا رہے ہیں۔ تین دنوں میں 55 نئے علاقے یا کالونیوں میں مریض ملے ہیں ، جس سے شہر کے تقریباً 77 وارڈوں میں 181کنٹےنمےٹ ایریا ہو گئے ہیں۔ نئے علاقوں میں رےسیڈنس ا یریا کا گیسٹ ہا¶س ، پاگنیسپاگا ، سادھو واسوانی نگر ، سدرشن نگر ، جگ جیون رام نگر ، نیا بسیرا ، گنیش د ھام ، رامانند نگر ، گوئل نگر ،نہرو نگر وغیرہ جیسے علاقے شامل ہیں۔