کوروناکاقہر: کورونا سے ہلاک شدگان کی تعداد ہو ئی 20


اُجین میں 13 اور مثبت مریضوں کی ہوئی تصدیق
اعداد و شمار پہنچا 119 پر
اُجین 27 اپریل (نیا نظریہ بیورو) اُجین میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو تا جا رہا ہے ۔مثبت مریضوں کا اعداد و شمار رکنے کانام ہی نہیں لے رہا ہے ۔ اتوار دیر رات جاری رپورٹ میں کورونا کے 14 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ مجموعی طور پر اب اُجین میں مثبت مریضوں کی تعداد 119 ہو گئی ہے۔ وہیں ہلاک شدگان کی تعداد 17 تک پہنچ گئی ہے۔ اس قبل اُجین میں اتوار کو آئی رپورٹ میں تین مریضوں کے مثبت ہو نے کی تصدیق ہوئی تھی
۔ ان میں توپ خانہ علاقے کے 65 سالہ بزرگ ، ناگدا کا ایک نوجوان ، اس کی ماں عمر 40 سالہ اور قمری مارگ ساکن 69 سالہ بزرگ شامل ہیں ۔ دو مریضوں کے سیمپل بھیجے گئے ہیں۔ وہیں ، دو کورونامریضوں کی موت ہوئی۔ 94 کی ر پورٹ منفی آئی ہے۔
انتظامیہ نے سائی وہار اور بنگالی کالونی علاقہ کو کیا کنٹینمنٹ
انتظامیہ نے نئے شہر کی سائی وہار کالونی اور بنگالی کالونی کو کنٹےنمےٹ ایریا اعلان کر دیا ہے۔ یہاں ایک – ایک کورونا مثبت مریض ملے ہیں۔ اس کے علاوہ کامدار پورا کو بھی کنٹےنمےٹ ایریا اعلان کیا ہے۔ ان علاقوں کو سیل کر لوگوں کو ارنٹائن کیا گیا ہے۔ بنگالی کالونی میں سنجیو نندی سے 15 بنگالی کالونی کے مکان کنٹےنمےٹ علاقے میں رہیں گے۔
انتظامیہ نے چیریٹیبل کو یلواسپتال کے زمرے میں رکھنے کا اعلان کر دیا ہے ۔یلو اسپتال میں کنٹینمنٹ ایریا کے لوگ جاکر علاج کرا سکتے ہیں۔ گرین اور یلو اسپتال میں علاج کی نگرانی کے لئے ایڈیشنل کلکٹر ودیشہ مکھرجی کو ذ مہ داری دی گئی ہے ۔
ریڈ زمرے کے دو اسپتال: یہاں کورونامثبت اور مشتبہ مریضوں کا علاج ہو گا
آرڈی گارڈی میڈیکل کالج ، آگر روڈ مادھونگر سول اسپتال ، گھاسمنڈی چوراہا۔
یلو زمرے کے 3 اسپتال: یہاں مثبت مریضوں کے لواحقین اور رابطہ میں آئے لوگوں کا علاج سی ایچ ایل میڈیکل سینٹر ، ہری پھاٹک مارگ،برلا اسپتال ، مہانندا نگر ، چیریٹیبل ، انک پات مارگ
گرین زمرے کے 12اسپتال: یہاں نان فلو اوپی ڈی اورکرانک مریضوں اور کوروناکو چھوڑ کر تمام مریضوں کا علاج
سنجیونی اسپتال ، دسہرہ گرا¶نڈ ، پشپا مشن اسپتال ، رشی نگر، تیجنکراسپتال ، مادھو کلب روڈ سہرش ہاسپٹل ، اددن مارگ، نرملا اسپتال ، پریم نگر دیواس روڈ، دیشمکھ اسپتال ، سانویر روڈ، جے کے نرسنگ ہوم ، سندھی کالونی چوراہا، بیما اسپتال ، آگر روڈ ،گرونانک اسپتال ، گھاسمنڈی ، آرتھو اسپتال ، منگی چوراہا، پاٹیدار ہاسپٹل ، گھاسمنڈی ،ایس ایس گپتا اسپتال ، گھاسمنڈی کے نام شامل ہیں ۔
محکمہ صحت نے ہیلتھ بلیٹن جا ری کیا ۔اس کے مطابق27اپریل تک لئے گئے نمونوںکی تعداد2666ہے ۔ان میں سے2259کی رپورٹ موصول ہو چکی ہیں ۔ان میں منفی آئے نمونوں کی تعداد1815ہے ۔مثبت آئے نمونوں کی تعداد119ہے ۔اسی طرح اندور سے لئے گئے نمونوں کے مثبت کی تعداد ایک ہے جسے ڈسچارج کیا جا چکا ہے۔رتلام سے لئے گئے نمونوں کی تعداد03ہے ۔آج مثبت آئے نمونوں کی تعداد13ہے ۔اس میں بڑھ نگر بلاک کے 7نمونوں کی رپورٹ بھی شامل ہے ۔اسی طرح مثبت مریضوں کی تعداد119ہو گئی ہے ۔کورونا کے سبب آج تک 20لوگ فوت ہو چکے ہیں ۔ہوم کوارنٹائن کئے گئے لوگوں کی تعداد 10889ہو چکی ہے ۔اسی طرح چار مریض صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کئے جا چکے ہیں ۔