ایچ پی سی ایل گیس سلنڈروں کی بکنگ اب واٹس ایپ پر بھی ہو گی دستیاب


اندور26 اپریل(نیا نظریہ بیورو) ایچ پی سی ایل (ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ) نے گیس صارفین کے لئے ایک نئی سہولت کا آغاز کیا ہے۔ اب اس کے صارفین واٹس ایپ کے ذریعہ بھی گیس سلنڈر بک کرسکیں گے۔ تاہم ، بکنگ انٹر ایکٹو وائس رسپانس سسٹم سہولت کے ذریعے پہلے کی طرح جاری رہے گی۔ کمپنی نے بروقت لاک ڈا¶ن میں بکنگ اور فراہمی کے لئے یہ سہولت متعارف کرائی ہے۔ ایچ پی سی ایل کے ر یژنل ہیڈ جناب راجیندر پاٹیدار نے بتایا کہ بعض جگہوں پر ، گاہکوں کو کبھی کبھی آئی وی آر ایس کے ذریعے بکنگ میں دشواری پیش آتی ہے۔اس لئے بھی اس سہولت کا آغاز کیا گیاہے۔
بکنگ سے پہلے کمپنی پوچھے گی سوالات
کمپنی نے واٹس ایپ کی بکنگ کے لئے 9222201122 نمبر جاری کیا ہے۔ کمپنی میں رجسٹرڈ موبائل نمبر کے ذریعہ اس نمبر پر ایچ پی گیس بک لکھ کر بھیجنا ہوگا۔ دوسری طرف سے سلنڈر بک کرانے کے لئے سوالات پوچھے جائیں گے۔ جواب میں ، صارفین کو ہاں لکھنا پڑتا ہے۔ اس کے بعد ، گیس بک کی جائے گی اور سلنڈر پہلے کی طرح پہنچا دیا جائے گا۔
اُجّولا اسکیم میں 30 اپریل سے قبل سلنڈروں کی بکنگ ضروری
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اجولا اسکیم کے مستفید افراد کو لاک ڈا¶ن کے دوران تین ماہ کے لئے گیس سلنڈر مفت دینے کا اعلان کیا ہے۔ اپریل کے سلنڈر کی ر قم مستفیدوں کے اکاﺅنٹ میں جمع کرادی جائے گی ۔ ایچ پی سی ایل کے اندور ر یژن کے سیلز افسرجناب آشیش پاٹھک نے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت صارفین کو 30 اپریل سے پہلے سلنڈر بک کرانا لازمی ہے۔ اسی طرح ، مئی اور جون میں بھی انہیں اس اسکیم کا فائدہ ملے گا۔ اگر مستفید 30 اپریل تک بکنگ نہیں کراتے ہیں تو ، انہیں مئی میں مفت سلنڈر کے حساب سے حکومت سے رقم نہیں ملے گی۔ جون میں بھی یہی رہے گا۔ ضلع اندور میں اجولا اسکیم کے تحت 69 ہزار 35 مستفید ہیں۔ ان میں بی پی سی ایل کے 12 ہزار 841 ، ایچ پی سی ایل کے 16 ہزار 105 اور آئی او سی ایل کے 40 ہزار 89 شامل ہیں۔