لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی پر میونسپل کا رپوریشن نے دکان داروں کے خلاف کی کا رروائی


20 ہزارسے زائد کا وصولا جرمانہ
اُجین26اپریل (نیا نظریہ بیورو)میونسپل کا رپوریشن کمشنر جناب رشی گرگ کی ہدایات کے مطابق گھروں سے غیر ضروری طور پر باہر گھومنے والوں اور دکان داروں کی جانب سے لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کرنے والوں پر مسلسل کارروائی کی جا رہی ہے۔اسی زمرے میں دانی گیٹ پر امرت ڈیری پر سوشل ڈسٹےس پر عمل نہیں کرنے پر 5000 روپے ، ماسک نہیں پہنے ، غیر ضروری گھومنے والو ں پر 15 ہزار800 کا جرمانہ عائد کیا ۔اس طرح میونسپل کا رپوریشن نے مجموعی طور پر 20800 کا جرمانہ وصول کیا ۔ اس کے علاوہ میڈیکل شاپ پر سوشل ڈسٹےنسنگ کیلئے دائرے نہیں پائے جانے پر چالانی کا رروائی کی ۔