میئر نے مختلف علاقوں کا کیا معائنہ


میونسپل کا رپوریشن کے کاموں کی کی تعریف
اُجین26اپریل (نیا نظریہ بیورو) میئر محترمہ مینا وجئے جونوال نے اتوار کو شہر کے مختلف علاقوں کے کاموں کا معائنہ کرنے کے ساتھ ہی ‘ا ُجینی سیوا سمیتی’ کی جانب سے تقسیم کئے جا رہے کھانے کے معیارکا بھی معائنہ کیا۔ میئر نے’ اُجینی سیوا سمیتی ‘ کے اراکین کو عوام کی خدمت کے لئے شکریہ ا داکیا۔ آپ نے ان کاموں کو مثالی قرار دیا ۔ میئر نے ڈور ٹو ڈور گاڑیوں کے ڈرائیور اور معاون اور چالانی کارروائی کر رہے انسپکٹر اور دیگر ملازمین کے ساتھ ہی صحت عملے سے تبادلہ خیال کر ان کے کاموں کی تعریف کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی ۔اس کے علاوہ مئیر نے کہا کہ اس نازک وقت میں میونسپل کا رپوریشن عملہ اپنی خدمات فراہم کر رہا جتنی تعریف کی جا ئے اتنی کم ہے ۔