خاتون ڈی ایس پی پر نازیباتبصرہ پڑامہنگا:

 


وزیراعظم کیئرفنڈ میں 20-20ہزار روپے جمع کرانے کی ملی سزا
بھوپال©:26اپریل(نیانظریہ بیورو)
کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے وزیراعظم کیئر فنڈ شروع کیا گیا ہے۔ مدھیہ پردیش کے بھوپال میں پی ایم کیئرس فنڈ میں رقم جمع کروانے کی اپنی نوعیت کا پہلا معاملہ سامنے آیا ہے ، جہاں بھوپال کی ضلع عدالت نے دو ملزمان کو پی ایم کیئر فنڈ میں 20 – 20 ہزار روپے جمع کرنے کا حکم دیا ہے۔ دونوں ملزمان پر خاتون ڈی ایس پی کے ساتھ بدسلوکی کرنے کا الزام ہے۔ذرائع کے مطابق بھوپال عدالت نے خاتون ڈی ایس پی کے ساتھ بد سلوکی کے معاملے میں دو ملزمان کو پی ایم کیئر فنڈ میں 20- 20 ہزار روپے جمع کرنے کی سزا سنائی ہے۔ چونا بھٹی پولیس اسٹیشن کے علاقے میں دو ملزمین انکیت کوتوانی اور کالاش کھرے نے ٹرینی خاتون ڈی ایس پی ریچا جین کے ساتھ ڈیوٹی پر بد سلوکی کی تھی۔ جس کے بعد دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیاتھا۔ عدالت میں سماعت کے بعد دونوں ملزمان کو بھوپال سنٹرل جیل بھیج دیا گیا ہے۔ تاہم ، ملزم کی جانب سے عدالت میں ضمانت کی درخواست بھی دائر کی گئی تھی۔ جس کے بعد بھوپال عدالت نے 50 ہزار کی ضمانت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ پی ایم کیئر فنڈ میں 20-20 ہزار جمع کرنے کا حکم دیا ہے۔