بھوپال کے باشندوں کو کورونا سے طویل لڑائی کےلئے تیار رہنے کی ضرورت: ڈی آئی جی


بھوپال:26اپریل(نیانظریہ بیورو)
کورونا وائرس اور لاک ڈاو¿ن کے درمیان ، مرکزی حکومت نے تمام ضروری اشیاءکی دکانوں کو کھولنے کی ہدایت دی ہے۔ لیکن ریاستی حکومتوں پراس بارے میں حتمی فیصلہ چھوڑدیاہے۔ جس پر ریاستی حکومت نے واضح کیا ہے کہ بھوپال ، اندور ، جبل پور ، اجین سمیت ریڈ زون اضلاع میں کسی طرح کی نرمی نہیںدی جائے گی۔وہیں ڈی آئی جی ارشادولی نے کہا ہے کہ بھوپال کے باشندوں کو کورونا کے ساتھ طویل لڑائی کے لئے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔اسی کے ساتھ بھوپال کی ضلع انتظامیہ نے یہ بھی واضح کردیا ہے کہ 3 مئی تک شہر میں مکمل لاک ڈاو¿ن رہےگا۔ ادھر بھوپال کے ڈی آئی جی ارشاد ولی نے بھی بھوپال کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کرونا کے ساتھ طویل جنگ کے لئے تیار رہیں۔ ڈی آئی جی ارشاد ولی نے کہا کہ لوگوں نے پولیس کی حمایت کی ہے اور توقع ہے کہ لوگ مزید بھی لاک ڈاو¿ن کی پیروی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بھوپال ضلع میں کورونا انفیکشن کے خلاف جنگ جاری ہے اور عوام کو ایک طویل جنگ کے لئے تیار رہنا ہے۔ اس کے علاوہ ڈی آئی جی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ عوامی مقامات پر معاشرتی فاصلے پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ گھروں میں فاصلہ برقرار رکھنے اور صفائی کے لئے سینٹائزرکااستعمال کریں۔