بھوپال ڈویژن نے ریل کے 74کوچوں کوآئی سولیشن وارڈ میں کیا تبدیل


بھوپال:26اپریل(نیانظریہ بیورو)
راجدھانی بھوپال کورونا وائرس کا دوسرا ہاٹ سپاٹ بن گیا ہے۔ ہفتے کے روز بھوپال میں 28 نئے کورونا مثبت مریض پائے گئے تھے، جس کے بعد متاثرہ اضلاع کی مجموعی تعداد 388 ہوگئی ہے۔ وہیں بھوپال میں اب تک 9 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ بھوپال میں بڑھتے معاملے کے پیش نظر بھارتیہ ریلوے کے بھوپال ڈویزن نے ایک بڑا فیصلہ لیا ہے۔ بھوپال ڈویزن نے ریلوے کے 74 کوچوں کوآئی سولیشن وارڈوں میں تبدیل کردیا ہے۔معلومات کے مطابق بھوپال میں متاثرہ افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے ، وزیر اعلی شیوراج سنگھ نے کرائسز مینجمنٹ گروپ تشکیل دیا ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر ، اندور ، بھوپال ، ا±جین ، جبل پور ، دھار اور کھرگون میں دکانیں نہیں کھولی جائیں گی۔ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور کرائسز مینجمنٹ گروپ کنٹینمنٹ ایریا اور ہاٹ اسپاٹ کے باہر دکانیں کھولنے کا فیصلہ کرے گا۔وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ شہری علاقوں میں مرکزی بازار کے علاوہ محلوں میں صرف اشیائے ضروریہ کی دکانیں کھولی جائیں گی۔ مال ، تھیٹر ، بیوٹی پارلر ، جم ، ہوٹلوں کو کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ وہیںبھوپال میں 156 کنٹینر علاقوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔