محکمہ صحت کے ملازمین سے آج روبرو ہونگے نروتم مشرا


بھوپال:25اپریل(نیانظریہ بیورو)
مدھیہ پردیش میں مسلسل بڑھ رہے مہاماری کے درمیان وزیرداخلہ و صحت اور خاندانی فلاح وبہبود وزیر نروتم مشرا بروز اتوار رات 8بجے محکمہ صحت کے میدانی عملے سے مخاطب ہونگے۔ جہاں وہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ میڈیکل اسٹاف کے ساتھ گفتگو کریںگے۔ وہیںمشرا ان کی پریشانیوں سے روبرو ہونے کے ساتھ ساتھ ان کی حوصلہ افزائی بھی کریںگے۔دراصل وزیر صحت نروتم مشرا 26اپریل رات 8بجے کورونا سے لڑنے والے میدانی عملے کے ساتھ ہونگے۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ان کی پریشانیوں کو سننے کے ساتھ ساتھ وہ ان کی کارکردگی پر ان کی حوصلہ افزائی بھی کریںگے۔ غورطلب ہے کہ ریاست کے تمام ڈویژنل ضلع وسب ڈویژنل کے ڈاکٹروں اور میڈیکل آفیسرسے ایل ایچ وی،اے این ایم اور پیرا میڈیکل اسٹاف سے گفتگو کرتے ہوئے وہ ان سے ریاست میں تیزی سے پھیل رہے انفیکشن کی روک تھام کے لئے رائے پر بھی گفتگو کریںگے۔