کمل ناتھ ضمنی اسمبلی انتخاب کی تیاریوں میں ہوئے مصروف


بھوپال:25اپریل(نیانظریہ بیورو)
مدھیہ پردیش کی 24 اسمبلی نشستوں پر بائپولس کے انعقاد کے بعدسندھیا کے حامی اراکین اسمبلی نے بی جے پی کادامن تھام لیاہے۔ جن میں سے 23 سیٹیں ایسی ہیں ، جو کانگریس نے اسمبلی انتخابات میں جیتی تھیں۔ لیکن سندھیا کے حامیوں اور کانگریس کے ناراض ارکان اسمبلی نے استعفیٰ دے کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی۔جس کے بعد بی جے پی حکومت کے قیام کے بعد جس قسم کے حالات سامنے آرہے ہیں ان پر غور کرتے ہوئے کانگریس مضبوطی سے ضمنی انتخاب کی تیاری کر رہی ہے۔بتایاجاتاہے کہ کانگریس نے ضمنی انتخاب کی تیاری شروع کردی ہے۔کانگریس کو یقین ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ نشستیں حاصل کرے گی۔ مدھیہ پردیش کانگریس کے ترجمان اجے سنگھ یادو کا کہنا ہے کہ کانگریس پارٹی آنے والے مہینے میں مدھیہ پردیش کی 24 نشستوں پر ہونے والے اسمبلی ضمنی انتخابات میں پوری تیاری کے ساتھ عوامی سطح پر کامیاب ہوگی۔ کانگریس کے ترجمان نے کہا کہ ، ہماری پارٹی نے اپنی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ بہت سے رہنماو¿ں اور کارکنوں کو ملاقات کے بعد ذمہ داریاں دی جارہی ہیں۔ پی سی سی کے چیف کمل ناتھ خود تمام لیڈران اور کارکنوں سے رائے لے رہے ہیں۔ یادو نے تمام سیٹوں پرکامیاب ہونے کا دعویٰ بھی کیاہے۔لیکن یہ تونتائج سامنے آنے کے بعد ہی پتہ چلے گا۔