لاک ڈاﺅن کے دوران سوشل میڈیا پر جم رہی ‘ٹھہاکہ کی محفل ‘


اُجین24اپریل (نیا نظریہ بیورو) انٹرنیشنل ٹھہاکہ سمیلن کے بانی ڈاکٹر مہندر یادو کے اقدام پر ، ملک کے مقبول شعراء،کوی ، شاعرات ،، اسٹینڈ اپ کامیڈئن ، فلمی فنکار فیس بک پر لا ئیو آکر لاک ڈاﺅن میں لوگوں کو گدگدا رہے ہیں۔ڈاکٹر مہندر یادو کے ذریعہ “موبائل ٹھہاکہ کی محفل” کے نام سے ایک سیریز کا اہتمام فیس بک گروپ ٹھکا سمیلن پریوار کی جانب سے کیا جارہا ہے۔ جس میں بیرون ملک سے مشہور فنکار روزانہ براہ راست آرہے ہیں اور اسٹینڈ اپ کامیڈی اور شاعری کے ذریعہ لوگوں کو ٹھہاکہ لگانے پر مجبور کر رہے ہیں۔ ان میں کامیڈئن راجو سریواستو ، سریش البیلا ، احسان قریشی ، پرتاپ فوجدار ، راجہ رنچو ، لکشمن نیپالی ، دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج ، راحت اندوری ، کنور جاوید ، اشوک بھاٹی ، ششی کانت یادو ، جانی بیراگی ، منا بیٹری ، راشی رامندر مشرا ، بھون موہنی ، گوری مشرا ، دنیش دیشی گھی ، کلدیپ رنگیلا وغیرہ کے نام شامل ہیں ۔ ٹھہاکہ گروپ کے تمام ممبران نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس تقریب کو اپنے موبائل فون کے ذریعے بڑی تعداد میں کنبہ کے ساتھ دیکھیں۔