اپنوں کے سوال سے گھرے شیوراج،سابق وزیراعلیٰ نے پوچھا،آخر سچائی کیا ہے


بھوپال:24اپریل(نیانظریہ بیورو)
کورونا قہر کے دور ان وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کے دعوﺅں پر اپنوں نے ہی سوال کھڑے کردیئے ہیں۔ باہر پھنسے مزدوروں کے کھاتے میں پیسے ڈالنے کے دعوے پر بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق رہنما حزب مخالف گوپال بھارگو نے سوال اٹھایا ہے،وہیں سابق وزیراعلیٰ کملناتھ نے اس سلسلے میں حکومت کو گھیرنا شروع کردیا ہے۔
دراصل شیوراج حکومت دعویٰ کررہی ہے کہ مزدوروں کے کھاتوں میں ایک ایک ہزار روپئے ڈال دیئے گئے ہیں، وہیںسابق رہنماحزب مخالف گوپال بھارگو انکار کررہے ہیں کہ ان کے علاقے میں مزدوروں کے کھاتے میں پیسے نہیں پہنچے۔ بی جے پی ٹاسک فورس کی میٹنگ میں بھارگو نے کہا کہ مزدوروں کے کھاتے میں ایک ہزار روپے دینا اچھا ہے، لیکن ان کے علاقے کے مزدوروں کی جو لسٹ دی گئی تھی، ان کے کھاتے میںیہ پیسا نہیں پہنچا۔ بھارگو کے بعد کمل ناتھ نے حکومت سے سوال کیا کہ آخر سچائی کیا ہے۔ وہیںسابق وزیرگوپال بھارگو کے بیان سے سیاست گرما ئی ہوئی ہے۔
کمل ناتھ نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ شیوراج حکومت دعویٰ کررہی ہے کہ مزدوروں کے کھاتوں میں ایک ایک ہزار روپے ڈال دیئے گئے ہیں، جبکہ سابق رہنماحزب مخالف گوپال بھارگو انکار کرہے ہیں کہ ان کے علاقے میں مزدوروں کے کھاتے میں پیسے نہیں پہنچے ہیں۔وزیراعلیٰ نے مزید لکھا کہ آخر سچائی کیا ہے؟حکومت ایسے مصیبت کی گھڑی میں اپنے اعلانات پر عمل کرے، غریب مزدوروں کے کھاتے میں فوری طور پر راحت رقم ڈالے۔