جمعیة علماءکریگی رمضان کااستقبال :


غریبوں وضرورت مندوں کو تقسیم کریگی پہلے روزے پر افطاری
بھوپال:24اپریل(پریس ریلیز)
جمعیة علماءمدھیہ پردیش کے پریس سکریٹری حاجی محمد عمران ہارون نے رمضان المبارک کے استقبال میں کامقصد اور غریبوں کی مددکرنے اور اس بیماری سے جلد از جلد نجات کے لئے روزے کے پہلے دن افطاری تقسیم کرنے کا فیصلہ لیا ہے اور تمام مسلمانوں سے اپنے اپنے گھروں میں خصوصی دعا کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جمعیة علما کے ذریعہ حاجی محمد ہارون (صدرجمعیة علماءمدھیہ پردیش) لاک ڈاﺅن کے پہلے ہی دن سے ضرورت مندوں کی ہر ممکن مدد کررہی ہے اور 25اپریل سے رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہونے والا ہے جس میں دعاﺅں کی قبولیت اور بڑھ جاتی ہے۔ دوزخ کے دروازے بند کردئے جاتے ہیں ہر کوئی نیکیاں کمانے میں مصروف ہوجاتا ہے۔ اس بار ہمارے ملک اور شہر کو ایک ایسی پریشانی (بیماری) نے جکڑ رکھا ہے جس میں نجات پانے کے لئے ہمیں خصوصی دعاﺅں کی ضرورت ہے۔ ہر کوئی دعا کررہا ہے اس پاک مہینے میں ہم سب کو اس بیماری سے نجات ضروری ملے گی۔ حاجی عمران نے کہا کہ ہم دعاکرتے ہیں اس کی الگ اہمیت ہے اور دعائیں لینا اس سے بھی زیادہ اہم ہے۔ان دعاﺅں کو پانے کی لالچ میں جمعیة کا ایک ایک ذمہ دار رمضان کا استقبال ان غریبوں کو روزہ افطار کراکر کریگا۔ جو بے بس لاچار سڑکوں پر اپنی زندگی گذار رہے ہیں۔ جن کو پہلے روزے پر افطاری تقسیم کی جائے گی۔ جس میں ہر وہ چیز ہوگی جو مسلم سماج کے لوگ افطاری میں استعمال کرتے ہیں۔ اس سے بہتر استقبال رمضان کا نہیں ہوسکتا ۔ اسلام میں یہ سکھا یاگیاہے جو ہم اپنے لئے پسند کریں وہی دوسروں کے لئے بھی پسند کریں۔ اورہرطرح کی بھید بھاﺅ سے اوپر اٹھ کر کام کریں ۔ حاجی عمران نے کہا کہ رمضان المبارک کے پہلے روزے پر افطار کے 1000پیکٹ تیار کئے جائیںگے۔اور فٹ پاتھ پر زندگی گذاررہے ہمارے غریب بھائی بہنوںکو تقسیم کئے جائیںگے انشاءاللہ۔اس کام میں جمعیة کے اراکین جس میں محمدکلیم ایڈوکیٹ،مجاہد محمدخان،مفتی محمد رافع،محمد حنیف ایوبی،محمد یاسر ،محمداشرف خان،محمد رضوان خان،محمد فرحان،اوسامہ، ناسر بھائی، محمد عامرزیڈ،محمد سلمان وغیرہ اپنی خدمات پیش کریںگے۔ اس موقع پرحاجی محمدہارون نے خاص طورپراپیل کی ہے کہ :جناب محترم رمضان المبارک کا مہینہ انشاءاللہ آج سے شروع ہوجائے گا۔ سب کو خوب مبارک ہو ،اس وقت آپ سے خاص طورپردرخواست ہے کہ لاک ڈاﺅن میں تمام عبادت گاہیں بند ہیں اور ہماری عبادتوں میں کوئی کمی نہیں آئےگی ، ہم گھروں میں خوب عبادت کریںگے انشاءاللہ۔ عرض یہ ہے کہ رمضان میں اکثر لوگ مسجدوں میں عبادت کرتے ہیں،لیکن اس مرتبہ تھوڑا خیال رکھنا ہے اور گھروں میں عبادتوں کا سلسلہ جاری رکھنا ہے،اگر کسی گھرمیں قرآن کی ضرورت ہے اور وہ قرآن حاصل کرنا چاہتا ہے تو صدر جمعیة علما مدھیہ پردیش حاجی ہارون کی جانب سے قرآن تلاوت کے لئے بطور ہدیہ حاصل کرسکتا ہے۔ اس کے لئے موبائل نمبر9893709936پررابطہ کیاجاسکتاہے۔