ماہ رمضان ایمان والوں کےلئے غیر معمولی اہمیت کا حامل : مولانامحمد یعقوب


بھوپال:23اپریل (پریس ریلیز)
الحمد للہ ! رمضان کا مہینہ اپنے تمام فضائل ومناقب کےساتھ ہمارے اوپر سایہ فگن ہونے والا ہے، ہر ایمان والا اس مبارکمہینہ کا بےشمار ثواب حا صل کرنے کے لئے بےتاب وبے قرار ہے اور دل کی گہرائی سے اس کی آمد و استقبال کا منتظرہے۔ اور استقبال کیوں نہ کرے جب کہ اسی ماہ مبارک میں قرآن جیسی آخری آسمانی کتاب ہدایت نازل ہوئی۔ جس مہینہ میں نفلی عمل کا ثواب دیگر مہینوں کے فرض کے برابر اور ایک فرض عمل کا ثواب دیگر ماہ کے ستر (70) فرضوں کے برابر ہوجاتا ہے۔ اس مہینہ میں سرکش شیاطین کو جکڑ دیا جاتا ہے، جنت کے سارے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور جہنم کے دروازوں کو بند کردیا جاتا ہے، یہ مہینہ غمخواری اور صبر کا مہینہ ہے، اس مہینہ کی ایک رات( شب قدر) سال کے دیگر ایک ہزار مہینوں سے افضل ہے۔
میرے پیارے دینی بھاءیو !
موجودہ کورونا وائرس کی بناءپر حکومت کی جانب سے نافذ لاک ڈاو¿ن پوری انسانیت کیلئے حفاظتی تدبیر ہے، یہ ایک عالمی وباءہے جس سے لگ بھگ پوری دنیا متاثر ہے، دنیا کے سارے سپر پاور ملکوں نے اس بیماری کے سامنے گھٹنے ٹیک دئے ہیں، ہمارا وطن عزیز بھارت بھی اس سے کافی متاثر ہوچکا ہے، ساری تدبیروں کے باوجود یہ بیماری اپنا دامن پھیلاتی چلی جا رہی ہے، یہ یقینا ھمارے برے اعمال کا نتیجہ ہے، کائنات کے پیداکرنے والے اللہکو مختلف برے اعمال : جوا، سٹہ، شراب نوشی، بدکاری، رشوت خوری، سودی کاروبار، ناپ تول میں کمی، رشتہ ناطہ کو توڑنا، والدین کی نافرمانی، عریانیت، فحاشی، بدکرداری، بے پردگی، دغابازی، لوٹ کھسوٹ وغیرہ کے ذریعہ ناراض کرنے کا نتیجہ ہے۔ مگر اللہ بے انتہا رحیم وکریم ہے وہ اپنے بندوںکی ذرا سی نیک ادا پر خوش ہوکر ان کے سارے گناہوںکو معاف فرمادیتا ہے۔ رمضان المبارک کا مہینہ گناہ معاف کروانے کا بہترین موقع ہے۔ اللہ ہم سب کو اس ماہ کاکماحقہ حق ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
اس وقت لاک ڈاو¿ن چل رہاہے، عبادات کے لےے فارغ اوقات بھی کافی ہے، ایسے وقت میں ضرورت ہے اس بات کی کہ ہم کتاب ہدایت قرآن مقدس کو سمجھ کر تلاوت کریں اور قرآنی احکامات اور ان کے انوار وفضائل سے اپنی زندگی کو ہم آہنگ کریں۔ ان فرصتکی گھڑیوں میں دین کے ضروری مسائل ، نماز ، روزہ، حج ، زکوة، پاکی ناپاکی، قرآن پاک کو صحیح ادائیگی کے ساتھ پڑھنا بالخصوص قرآن وسنت کی روشنی میں امت مسلمہ کے درمیان اجماعی اور متفقہ عقیدوں کاعلم حاصل کریں اور علم وعلماءحق سے جوڑ پیدا کریں تاکہ ایک کامل مومن بن کر اپنی زندگی گزار سکیں۔ ان ہی ضروری باتوں کی طرف توجہ دلانے کے لئے مجلس تحفظ ختم نبوت بھوپال شاخ کل ہند مجلس تحفظ ختم نبوت دارالعلوم دیوبند سوشل میڈیا اور یوٹیوب چینل کے ذریعہ آپ تک ضروری باتیں قرآن وسنت اور اکابرین علماءحق کی معتبر کتابوں کی روشنی میں جلد پہونچانے والی ہے۔ امید ہےکہ آپ اس نیک مشن سے مستفیض ہونگے۔