ریاست جلد ہی کورونا کرائیسیس سے نکلے گا باہر:نروتم مشرا


بھوپال:23اپریل(نیانظریہ بیورو)
وزیرصحت ڈاکٹر نروتم مشرا کی انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن اور پرائیویٹ نرسنگ ہوم تنظیموں سے گفتگو ہوئی اور انہوں نے یقین دلایا کہ مدھیہ پردیش جلد ہی کوروناکے قہر سے باہر نکلے گا۔پرائیویٹ نرسنگ ہوم تنظیم کے عہدیداران نے وزیرصحت سے ملاقات کی اور کہا کہ سبھی نرسنگ ہوم کورونا کے دوران کھلیں گے اور 24گھنٹے خدمات جاری رکھیں گے۔وہ تمام طرح کی خدمات جاری رکھیں گے۔اور میڈیکل کالج میں بھی خدمات جاری رہیںگی۔ساتھ ہی انہوں نے پرائیویٹ اسپتالوں میں،کورونا انفیکشن میں اسٹاف کے آنے پر بیما فائدہ دینے اور پی پی ای کٹ اور ماسک دینے کا مطالبہ بھی کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر نروتم مشرا نے کہا کہ گذشتہ دنوں میں بھوپال کے حالات میں قابو پایا ہے اور جلد ہی اندور میں بھی کورونا پر قابو پایا جائے گا۔