مدھیہ پردیش کے اسکولوں میں یکم مئی سے 7جون تک چھٹی


بھوپال:23اپریل(نیانظریہ بیورو)
مدھیہ پردیش کے سرکاری اور غیرسرکاری اسکولوں میں یکم مئی سے 7جون تک گرمی کی چھٹی رہے گی۔ محکمہ اسکولی امتحانات نے بروز جمعرات اس متعلق ہدایات جاری کی ہے۔لاک ڈاﺅن کی وجہ سے پہلے سے ہی اسکول بند ہے۔ حالانکہ اساتذہ کو گھر سے امتحان گاہوں میں کام کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔اب یکم مئی سے 7جون تک طلبا واساتذہ کے لئے چھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ محکمہ اسکولی امتحانات کے ذریعہ جاری کردہ ہدایات کے مطابق 4مارچ کو طلبا کے لئے گرمی کی چھٹی یکم مئی سے16جون تک اور اساتذہ کے لئے یکم مئی سے 9جون تک کا اعلان کیا گیا تھا۔ موجودہ میں لاک ڈاﺅن کی وجہ سے پڑھانے کا کام متاثر ہوئے ہیں، اس کو دیکھتے ہوئے اس ہدایات کے گرمی کی چھٹی سے متعلق لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے طلبا واساتذہ کے لئے یکم مئی سے 7جون 2020طے کیا جاتا ہے۔ محکمہ نے ہدایات میں کہا کہ اس درمیان کوئی آن لائن پڑھنے کی سرگرمیاں شروع کی گئی ہو یا کوکئی سرگرمیاں شروع کرنا چاہے تولاک ڈاﺅن /گرمی کے دوران انہیں شروع کرسکیں گے۔آن لائن کلاسیز کے لئے اساتذہ و طلبا پر اس سے متعلق کسی قسم کی زبردستی نہیں کی جائیگی۔