نماز تراویح میں بھی اپنے گھروں میں آس پاس کے لوگوں کو جمع نہ کریں:مفتی عبدالرزاق


بھوپال :23اپریل(پریس ریلیز)راجدھانی واقع جامعہ اسلامیہ عربیہ مسجد ترجمہ والی کے رئیس اورنائب صدر جمعیت علماءہند مفتی عبدالرزاق نے ایک پریس ریلیز جاری کرکہاہے کہ :برادران اسلام !رحمت و مغفرت کامہینہ اللہ کو راضی کرنے کا ،بڑا بابرکت مہینہ رمضان المبارک شروع ہونے والا ہے۔جس میں اللہ کی رحمت بارشوں کی طرح برستی ہے اللہ دعا کو قبول فرماتا ہے اسلئے اس مبارک ماہ کی قدر کریں۔اس وقت مدھیہ پردیش کی راجدھانی شہر بھوپال میں بھی کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے جس کی وجہ سے لوک ڈاو¿ن جاری ہے۔اس لئے اس ماہ مبارک میں ہم اپنے اپنے گھروں میں رہ کر پنچ وقتہ نماز اور تراویح ادا کریں مساجد کا رخ نہ کریں۔نماز تراویح میں بھی اپنے گھروں میں آس پاس کے لوگوں کو جمع نہ کریں۔کسی بھی طرح کی دعوت افطار پارٹی کا اہتمام نہ کرتے ہوئے ضرور تمندوں کی خبرگیری کریں اور ان کا بھرپور تعاون کریں۔حسب معمول مدارس کا بھی تعاون جاری رکھیں اور خود پہنچانے کی فکر کریں۔گھروں میں رہ کر کثرت سے قرآن کی تلاوت کریں ذکراذکار کریں اور اللہ کے سامنے روئیں اللہ سے دعا کریں کہ اللہ نے جو عذاب کرونا وائرس کی شکل میں ہم پر مسلط کیا ہے اللہ جلد سے جلد اس کو ختم فرمائے۔حکومت کے قوانین( گائڈلائن) کا خاص خیال رکھیں اور قانون کی خلاف ورزی بالکل نہ کریں۔ڈاکٹراور نرس جو اس مشکل وقت میں اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر مریضوں کا علاج کر رہے ہیں ہماری خدمات کر رہے ہیں ان کی خدمات کی قدر کریں ان کی عزت کریں ان کے اچھے کاموں پر ان کی حوصلہ افزائی کریں ان سے بڑے ادب و لحاظ سے بات کریں نا مناسب الفاظ ان سے بالکل نہ کہیں اور نہ ان کے ساتھ بدسلوکی کریں۔ اسی طرح سے پولیس محکمہ جو چوبیس گھنٹے ہماری خدمات میں لگے ہوئے ہیں ان کا بھرپور تعاون کریں ان کی باتوں کو مانے۔کوئی بھی بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلے۔ سخت ضرورت کے وقت ہی باہر نکلے اور اس میں بھی سوشل ڈسٹینسینگ کا خاص خیال رکھیں لوگوں سے ایک میٹر کی دوری بنائے رکھیں اورماسک کا استعمال کریں۔خاص طور سے ہمارے نوجوان بچے رات میں سڑکوں پر نہ گھومیں اپنے شوق کو پورا نہ کریں سیروتفریح نہ کریں۔تمام برادران اسلام سے جمعیت علماءمد ھیہ پردیش اپیل کرتی ہے کہ کوئی بھی ایسا کام نہ کریں جس سے قانون کی خلاف ورزی ہو اورقانون کا بھرپور تعاون کریں۔اللہ سے دعا کریں کہ جو اس بیماری میں مبتلا ہیں اللہ ان تمام بیماروں کو صحت تندرستی عطا فرمائے اوراللہ ہم سب سے راضی ہو جائے اور ہم سب پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے، آمین۔