عارف مسعود25 اپریل سے 14کچن مراکز سے 30ہزارافرادتک پہنچائیں گے کھانا


بھوپال:23اپریل(نیانظریہ بیورو)
راجدھانی واقع مرکزی اسمبلی کے کانگریس ایم ایل اے عارف مسعود نے آج جے جے شادی ہال میں چلائے جارہے کچن سنٹر کا معائنہ کیا اور کہا کہ مرکزی اسمبلیحلقہ میں 07 کچن مراکز سے ہر روز 20 ہزار ضرورت مند افراد کو کھا نا پہنچایاجا رہا ہے۔ لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے غریب ، مزدور طبقے کے لوگوں کی پریشانیوں کے پیش نظر 07 کچن مراکز 25 اپریل سے مزیداضافہ کیاجائے گا۔جس کے بعد مرکزی اسمبلی حلقے میں کل14 کچن مراکز سے کھانے کی تقسیم شروع کیا جائے گا ، ان مراکز سے روزانہ 30 ہزار افراد تک کھانا پہنچایا جائے گا۔معلوم ہوکہ ایم ایل اے عارف مسعود اور عارف مسعود فینس کلب کے ساتھیوں اور کانگریس کارکنان7 سات کچن سے روزانہ 20ہزار غریب مسکینوں کو روزانہ کھانا پہنچائے جارہے ہیں۔اب تمام مذاہب کے لوگوں کی پریشانیوں کے پیش نظر ، رمضان المبارک کا مقدس مہینہ بھی شروع ہورہا ہے ، ایم ایل اے عارف مسعود نے بتایا کہ اس وقت سنٹرل لیجسلیٹیو اسمبلی میں 07 کچن مراکز چل رہے ہیں۔جو 25 سے 02 مئی تک 7نئے کچن مراکز کھولے جائیں گے۔ اس طرح مرکزی اسمبلی حلقہ میں 14 کچن مراکز چلائے جائیں گے۔غورطلب ہے کہ عارف مسعود نے کہا کہ شمالی اسمبلی میں بھی غریبوں اور مسکینوں کی پریشانیوں کے پیش نظر 25 مئی سے شمالی اسمبلی کے مختلف علاقوں میں قاضی کیمپ ، رشیدیہ اسکول ، نور محل ، شہید نگر ، سنجے نگر ، خانو گاو¿ں میں 5 کچن سینٹرز کھولے جائیں گے۔ جس کے ذریعہ متعلقہ علاقوں میں بھی ضرورت مندوں کوکھانا تقسیم کیا جائے گا۔واضح رہے کہ موجودہ وقت میں 7 کچن مراکز سے 20ہزار افراد کو کھانا تقسیم کیا جارہا ہے۔جواب 25اپریل سے 30ہزارافراد تک کھاناپہنچانے کابندوبست کیاجارہاہے۔