وزیر اعظم کو بیوی سے آزاد زندگی ، سوال سے پاک میڈیا ،دماغ سے خالی بھکت چاہئے: جیتو پٹواری


بھوپال:23اپریل(نیانظریہ بیورو)
مدھیہ پردیش میں جب سے بی جے پی حکومت تشکیل دی گئی ہے ، تب ہی سے سابق وزیر جیتو پٹواری ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت کو مسلسل نشانہ بنا رہے ہیں۔ اگر ہم ریاست میں کانگریس اور بی جے پی لیڈران کی بات کریں تو اس وقت جیتو پٹواری کو سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ متحرک دیکھا جارہا ہے۔ وہ کبھی مرکزی حکومت اور کبھی ریاستی حکومت پر سوال اٹھاتے ہیں تو کبھی برسراقتدارپارٹی سے ناراض ہوجاتے ہیں۔اس مرتبہ جیتو پٹواری نے وزیر اعظم مودی کا نام لئے بغیر طعنہ زنی کی ہے ، انہوں نے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ ایک کو حزب اختلاف سے پاک بھارت ، بیوی سے آزاد زندگی ، سوال سے آزاد میڈیا ،اور دماغ سے پاک عقیدت مندوں (بھکت)کی ضرورت ہے۔وہیں دوسرے ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ مودی جی ، اب خام تیل کی قیمت پانی سے نیچے آگئی ہے ، گندم اور ربیع کی فصل کی کٹائی اور منڈیوں تک آمدورفت زوروں پر ہے۔ ڈیزل کی سب سے زیادہ کھپت ہے ، سپلائی ٹرکوں سے شروع ہوگئی ہے۔ پھر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کب کم ہوں گی؟۔جیتو پٹواری نے اس سے قبل ریاست کی منی کابینہ کے قیام اور پانچ وزراءکومحکمہ کی تقسیم کوبھی نشانہ بنایا تھا۔واضح رہے کہ مدھیہ پردیش میں کانگریس کے اقتدار سے بے دخل ہونے کے بعد جیتو پٹواری سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ متحرک نظرآرہے ہےں۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کا نام لئے بغیر طعنہ کساہے۔