راجدھانی میں کورونا: 18 نئے مثبت مریض ملے ، کل تعدادہوئی 303


بھوپال:22اپریل(نیانظریہ بیورو)
ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ملک میں لاک ڈاو¿ن اور بہت ساری احتیاطی تدابیر کے بعد بھی ، کرونا وائرس بہت سے حصوں میں تیزی سے پھیل رہا ہے ، مدھیہ پردیش میں بھی کورونا تباہی مچا رہی ہے۔ بروزبدھ مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں مزید 18 نئے کورونا مثبت مریض سامنے آئے ہیں۔واضح رہے کہ بھوپال میں 18 نئے معاملے موصول ہونے کے بعد بھوپال میں مریضوں کی تعداد 303 ہوگئی ہے ۔ جبکہ اب تک 7 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ وہیں 35 مریض صحت مند ہوئے ہیں جن کی اسپتال سے چھٹی ہو گئی ہے۔ بھوپال میں کورونا انفیکشن سے پولیس اہلکار اور صحت کارکنان بھی نہیں بچ سکے ہیں۔ بھوپال میں ، جی ایم سی جونیئر ڈاکٹر بھی مثبت تھے اور کچھ پولیس اہلکار بھی مثبت پائے گئے تھے۔غورطلب ہے کہ مدھیہ پردیش میں ابھی تک 1587 مریض کورونا مثبت سامنے آئے ہےں۔ وہیں80 مریض دم توڑ چکے ہیں۔ جبکہ152 مریض صحتیاب ہوکراپنے گھرواپس جاچکے ہیں۔