رمضان المبارک کے پیش نظربوہرا سماج اور ضلع انتظامیہ افسران کی میٹنگ


گھروں میں رہ کر ہی کریں گے عبادت
لاک ڈاﺅن پر ہوگا پوری طرح عمل
اُجین 21اپریل (نیا نظریہ بیورو) رمضان المبار ک کے پیش نظر پیر کو کلکٹر اور ایس پی کے مشترکہ زیر اہتمام بوہرا سماج کے ساتھ ایک اجلاس منعقد ہوا ۔مزید معلومات دیتے ہوئے کھو جیما چاند بھائی والا نے بتایا کہ اس میٹنگ میں بوہرا سماج کے نمائندوں نے حصہ لیا۔ اجلاس کی شروعات میں ایس پی جناب سچن اتلکر نے حکومت کی جانب سے دی گئی ہدایات پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔اس کے علاوہ کورونا وبا کے پیش نظر اس سے بچاو کے لئے محلے میں صاف – صفائی ر کھنے اور گھروں سے باہر نہیں نکلے کی اپیل کی ۔ انہوں نے کہا کہ مقدس ماہ رمضان میں دودھ پھل سبزی اور دیگر کسی بھی اشیاءکی ضرورت رہے گی تو ضلع انتظامیہ کی جانب سے گھر تک پہنچانے کا انتظامات کیا جائے گا۔ انہوں نے اپنی منشا ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے معاشرے کے لوگوں تک یہ پیغام پہنچائیں کہ تمام معاشرے کے لوگ رمضان کی نماز اپنے گھروں میں ہی پڑھیں اور سختی سے لاک ڈا¶ن پر عمل کریں ۔ معاشرے کے سینئر شیخ ابراہیم صابر نے کہا کہ 3 مئی تک نہیں بلکہ 23 مئی تک ہم نے مسجد اور درگاہ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیدنا صاحب کے آئے ہوئے پیغام کو لوگوں تک پہنچا دیا ہے کہ لوگ اپنے گھروں میں ہی سے روزہ و افطار کریں اور اپنے گھروں سے قطعی باہر نہ نکلیں ۔ ضرورت کی اشیاءلوگوں کوان کے گھر وںتک پہنچا دی جائے گی۔ معاشرے کے جناب قطب فا طمی نے کلکٹر جناب ششانک مشرا کو بتایا کہ بوہرا با کھل سمیت شہر کے تمام علاقوں میں مچھر کی بھرمار ہے آپ نے شہر کے اہم راستوں پر تو ٹینکوں سے چھڑکاﺅ کروا دیا لیکن باکھل کی گلیوں میں چھڑکاﺅ نہیں ہوا ہے ملیریا محکمہ کی جانب سے اگر چھڑکاﺅ ہو جا ئے تو ملیریا بیماری سے بچا جا سکتا ہے ۔کلکٹر نے جناب فاطمی کی تجویز کو قبول کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن کو اس کے تعلق سے ضروری ہدایات د یں ۔ ساتھ میں معاشرے کے عبدالقادر اکڑوالا نے کہا کہ محلوں میں صاف – صفائی میں کمی آ رہی ہے تو کلکٹرنے کہا کہ آپ ادھر جانشا پورا علاقے میں صفائی ملازمین کو آنا جانا ممنوعہ ہے ۔صفائی نظام کو جلد ہی بحال کر دیا جائے گا ۔ اس موقع پر جناب شیخ ابراہیم صابر ،جناب شیخ وقار بادشاہ ،جناب قطب فاطمی ،کھو جیما چاند بھائی والا ، حاتم علی ہر ہروالا ، عبد القادر ، جناب مرتضی ،جناب صادق علی وغیرہ موجود رہے ۔