محکمہ صحت کاعملہ کوروناٹیسٹینگ کےلئے ڈیری ایسوسی ایشن کے دفتر پہنچا


بھوپال:21اپریل(نیانظریہ بیورو)
کووڈ19 کے پھیلنے والے انفیکشن کے پیش نظر محکمہ صحت نے اب سرکاری دفاتر کے ملازمین کی تفتیش شروع کردی ہے۔ اگرچہ اس وقت راجدھانی میں بیشتر سرکاری دفاتر بند ہیں ، لیکن جن دفاتر میں ملازمین مستقل طور پر آ رہے ہیں اور یہ تمام ملازمین ضروری خدمات سے وابستہ ہیں ان کی جانچ کی جارہی ہے۔ اس واقعہ میں محکمہ صحت کا عملہ شہر کے گووند پورہ واقع بھوپال ڈیری ایسوسی ایشن کے دفتر پہنچا اور تمام افسران اور ملازمین سمیت سبھی افراد کا طبی معائنہ کیا۔بتایاجاتاہے کہ حال ہی میں ، سانچی پارلر آپریٹر کورونا ست متاثر ہوا تھا۔ اس کی وجہ سے متعلقہ علاقے اور سانچی ڈیری ایسوسی ایشن کے تمام عملے کی سیمپلنگ ، جانچ اور تھرمل اسکریننگ ہوچکی ہے۔ دودھ یونین کا کام ضروری خدمات میں آتا ہے اور یہاں کے لوگوں کو دودھ کی فراہمی کا کام 24 گھنٹے جاری رہتا ہے۔ اس دوران راجدھانی کے آس پاس کے علاقوں سے دودھ کی ایک بڑی مقدار آتی ہے۔ اس صورتحال میں ، یہاں کام کرنے والے افسران اور ملازمین میں انفیکشن کا خطرہ ہوسکتا ہے ، اس کو دھیان میں رکھتے ہوئے ، محکمہ صحت نے جانچ کی ہے۔ کورونا انفیکشن نہ پھیلے ،اس کے لئے مکملشہر بند ہے۔ اس لاک ڈاو¿ن کو موثر بنانے کے لئے پولیس کی طرف سے سختی بھی کی جارہی ہے۔نیز محکمہ صحت کا عملہ روزانہ شہر میں شناخت شدہ علاقوں میں پہنچ رہا ہے اور اس سے متاثرہ افراد کی شناخت کر رہا ہے۔ شہر کے مختلف مقامات پر عام لوگوں کی سیمپلنگ ، ٹیسٹنگ اور تھرمل اسکریننگ کی جارہی ہے۔ اس کورونا انفیکشن کے خلاف ، محکمہ صحت کا پورا عملہ جنگی طور پر اپنا کام انجام دے رہا ہے۔ اسی کے ساتھ ضلع انتظامیہ کی جانب سے بھی بہت سے احتیاطی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔