لاک ڈاﺅن:ڈرنے کا نہیں ، سیکھنے ، سمجھنے اور مستقبل کوروشن کرنے کا بہترین موقع


بھوپال:20اپریل(نیانظریہ بیورو)
فلم اور ٹےلی ویژن سے جڑے لوگوں کی بھاگ دوڑ بھری زندگی ،صبح سے شام تک شفٹ در شفٹ کام کرنے کی جدوجہد ،پرفیکشن لانے کے لئے بے تہاشا محنت اور اس محنت کے بہتر نتائج کے لئے اللہ سے دعائیں ۔ کبھی خود کے لئے وقت نہ نکال پانے کا افسوس اور کبھی فیملی سے دور اکیلاپن کی خلش ،۔ کام کو زیادہ نکھارنے کے لئے زیادہ سے زیادہ وقت کی ضرورت ، لیکن ریت کی طرح ہاتھوں سے پھسل جاتے رات دن کا افسوس ۔ اچانک ایک کراماتی دور آیا۔ بھاگتی دوڑتی دنیا کو ”اسٹاپ“کہہ کر کہیں چھپ گیا اب وقت کی کثرت اور کرنے کو بہت کچھ، سوچنے کے لئے معقول خالی اوقات موجود ہےں۔ راجدھانی بھوپال کے اسٹیج سے چہل قدمی کرتے ممبئی جیسے چکاچوند اپنے فن کا لوہا منوا رہے کچھ اداکاروں سے گفتگو ہوئی۔ کچھ نے اس وقت کو تحفہ قرار دیا تو کسی نے اسے زندگی کونیادرس دینے والا وقت قرار دیا ۔
کام کرنے کا زیادہ موقع مل رہا ہے : رنویر پرتاپ
عام دنوں میں کام کاج کی بھاگ دوڑ ہوتی ہی ہے، ساتھ ہی میل ملاقات اور ادھر ادھر کے انتظامات بھی ہوتی ہیں۔ لاک ڈاﺅن نے ایک ایسا موقع دیا ہے، جس میں صرف اور صرف کام ہی کرنے کا سلسلہ چل رہا ہے۔ عام طور پر گھر سے ہی لکھنے کا کام چلتا ہے لےکن پروڈکشن سائٹ پر جاکر کئی بار کچھ کام پورا کرنا پڑتا ہے۔ اب نہ سائٹ، نہ میل ملاقات، نہ پارٹی اور نہ یہاں وہاں جانا۔ لکھنے کا سلسلہ پہلے سے زیادہ رفتار سے جاری ہے،یہ ایک اچھا موقع ملا ہے، جب کام میں پہلے سے زیادہ دل لگ رہا ہے۔ لاک ڈاﺅن نے فیملی کے ساتھ بیشتر وقت گذارنے کا موقع بھی دیا ہے، جس کا مزہ لے رہے ہیں۔
کچھ رکے ہوئے، کچھ نئے کام کرنے کا موقع مل گیا :عدنان خان
لاک ڈاﺅن نے بہت لمبا وقت دیا ہے، جس کی وجہ سے کئی رکے ہوئے کام آسانی سے پورے کئے جاسکتے ہیں۔ کئی نئے پروجیکٹ پر کام کرنا بھی آسان ہوگیا ہے۔ لاک ڈاﺅن کے بہانے ملے خالی وقت میں ہم نے کچھ ویب سیریز اور نئے ڈرامے کی تیاری کی ہے۔ یہ تیاری سب چیزیں حالات سازگار ہونے کے بعد کام کو رفتار دینے میں بہت کام آنے والی ہیں۔ میری آپ سبھی سے گذارش ہے کہ لاک ڈاﺅن کا پوری طرح سے پابندی کریں ، ایساکوئی بھی کام نہ کریں، جس سے کسی دوسرے کے لئے کوئی پریشانی کی باعث ہو،ہمارا یہ احتیاط ہمارے کل اور سماج کی بھلائی کا سبب بنے گا۔حکومت اور انتظامیہ کی ہدایات پر مکمل طورپر پابندی کر ہمیںنظام کو بنائے رکھنے میں تعاون دینا چاہئے۔