ہیلتھ بلیٹن : اطمینان بخش خبر آج کوئی بھی رپورٹ نہیں آئی کورونا مثبت


اُجین18اپریل (نیا نظریہ بیورو)چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ افسر نے 18اپریل کو کورونا وائرس سے متعلق مریضوں کے سلسلے میں ہیلتھ بلیٹن جاری کیا ہے ۔ لےب رپورٹ کی معلومات مندرجہ ذیل ہے ۔18 اپریل تک لئے گئے نمونوں کی تعداد1544ہے۔اسی طرح775 نمونوں کی رپورٹ آچکی ہے ۔ اس میں منفی آئے نمونوں کی تعداد636 ہے۔ پازیٹیو آئے نمونوں کی تعداد27 ہے ۔ اس کے علاوہ آج کی تاریخ تک لئے گئے دیگر اضلاع (اُجین ضلع کے لوگوں کے )لئے گئے نمونوں کی تعداد اندور سے پازیٹیو رپورٹ کی تعداد 01 ،رتلام سے 03,۔اس طرح مجموعی طور پر پازیٹیو مریضوں کی تعداد 31ہو گئی ہے ۔ اب تک کورونا سے مرنے والے مریضوں کی تعداد06 ہے ۔آج پازیٹیو کی تعداد صفر آئی ہے ۔