میونسپل کارپوریشن ٹیم نے دو ٹرک سبزی کی ضبط


افسران نے سبزیوں کو پہنچایا چڑیا گھر
اندور 18 اپریل(نیا نظریہ بیورو) لاک ڈاو¿ن کے بعد بھی ، لوگ قانون کی خلاف ورزی کرنے سے باز نہیں آرہے ہیں ۔ایسا ہی ایک معاملہ گرونانک پیلیس علاقے میں بھی سامنے آیا۔ سبزی فروش کی چار روز قبل سبزیوں سے بھرا ایک ٹرک پکڑا تھا۔ اسے دوبارہ ایسا نہ کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ اس کے باوجود دکاندار راضی نہیں ہوا اور چپکے سے سبزیاں بیچنا شروع کردی۔ ہفتے کے روز میونسپل کارپوریشن کی ٹیم نے چھاپہ مارا اور سبزیوں کے دو ٹرک قبضے میں لے کر دکان کو سیل کردیا۔
ایڈیشنل کمشنرجناب رجنیش کیسرا نے بتایا کہ ژون نمبر13 وارڈ نبر 74 میں گرو نانک پیلس میں سبزی فروش ہے۔ وہ گوڈاو¿ن سے چپکے چپکے سبزیاں فروخت کر رہاتھا۔ چار دن پہلے میونسپل کارپوریشن کی رمیوول گینگ نے یہاں سے ایک ٹرک سبزی پکڑی اور چڑیا گھر پہنچائی تھی۔ ایک بار پھر شکایت تھی کہ دکاندار اب بھی سبزیاں بیچ رہا ہے۔ اس پر سی ایس آئی اروند پتھروڈ اور رٹ انچارج ویریندر اپادھیائے موقع پرپہنچ گئے۔ یہاں پتا چلا ہے کہ دکاندار نصف شٹر گرا کر سبزیاں بیچ رہا ہے۔ میونسپل کارپوریشن کی ٹیم نے سبزیوں کے دو سے زیادہ ٹرک قبضے میں لے لئے اور دکان سیل کردی ۔ پکڑی گئی سبزیاں چڑیا گھر بھیج دی گئیں۔ اسی طرح میونسپل کارپوریشن کی ٹیم نے شہر میں دیگر مقامات پر بھی سبزیوں کو ضبط کرنے کی کارروائی کی۔ کچھ جگہوں پر پولیس نے سبزیاں بھی ضبط کرکے میونسپل کارپوریشن کے عملے کے حوالے کردی۔