انتقال پُر ملال


مہدپور18اپریل (نیا نظریہ بیورو) افسوس کے ساتھ اطلاع د ی جا رہی ہے کہ 14 اپریل کو
حرکت قلب بند ہو جانے کے سبب شہر مہد پورمیں ناگوری برادری کے ایک سرکردہ ونامور فردالحاج چاند محمد صاحب انتقال فرماگئے۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔موصوف خلیق وملنسار ہو نے کے ساتھ ہی دینی کاموں میں ہمیشہ مسابقت اختیار فرماتے تھے، شہر واطراف میں مساجد ومدارس کی تعمیرات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔ اسی کے ساتھ علماء وحفاظ کی بھی خوب خوب خدمت فرماتے تھے۔مرحوم کم گو ہونے کے ساتھ ساتھ حق گوئی و بے باکی کی ایمانی صفات سے مزین تھے۔
اللہ تعالی مرحوم کی بال بال مغفرت فرماکر آپ کے درجات کو بلند فرمائے ، اور اعلیٰ علیین میں جگہ عنایت فرمائے۔اور پسماندگان کو صبر جمیل عطافرمائے۔آمین