پولیس کوملی اہم کا میابی 45 لاکھ کی شراب ضبط


ٹھیکیدار اور منیجر سمیت 11ملزمین کے خلاف مقدمہ ہوا درج
اندور 18 اپریل (نیا نظریہ بیورو)اندور کرفیو کے دوران کرائم برانچ کی ٹیم نے 45 لاکھ روپے مالیت کی شراب کی 344 پیٹی شراب ضبط کی ہے ۔ اس کارروائی میں 11 افراد پر فر دجرم عائدکیا گیا ہے۔ اس میں پولیس نے شراب ٹھیکیدار سمیت منیجر اور سپلائر کو بھی ملزم بنایا ہے ۔ ان کے پاس سے ایک اسکارپیو اور سوئفٹ کار بھی ملی ہے۔ کرائم برانچ کے اے ایس پی جناب راجیش دنڈوتیا نے بتایا کہ شراب کی دکان کے احاطے میں شراب کی 226 پیٹیوں کو شراب ٹھیکیدار مکیش شیوہارے کی جانب سے رکھی ہوئی تھی اسے پولیس نے اپنے قبضہ میں لیا۔ اس معاملے میں ملزم کمل ولد شیو نارائن ٹھاکر ساکن اسکیم 51 بنگارڈا روڈ ، روہت ولدامیش سنگھ چوہان ساکن وینکٹیش وہار ، رام راج ولد ادے راج ،ساکن نرسنگھ کی چال ، دیپک ولد سہدیو کھنڈارے ساکن کبیٹ کھیڑی ، دیبو ولد گلاب سنگھ ٹھاکر ساکن وجے نگر ، شبھم ولد دریاﺅ سنگھ سسودیا،ساکن ونکٹیش وہار کو گرفتار کیاہے۔ان کے قبضے سے انگریزی اوردیسی شراب کے احاطے میں چھپائے ہوئے 226 پیٹیوں کو قبضہ میں لیا گیا ہے۔ پردیشی پورہ میں واقع شراب کی دکان کا منیجر راکیش تیواری شراب ٹھیکیدار شیوہارے کے کہنے پر صحن کے عقبی حصے سے شراب فروخت کر رہا تھا ۔ دونوں پر پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے۔
تین گنا قیمت پر غیر قانونی طور پر شراب کر رہے تھے فروخت
ایروڈرم پولیس اسٹیشن کے علاقے سنگم نگر میں ، شراب کا ٹھیکیدار سنتوش رگھوونشی گاڑیوں میں تین گنا قیمت میں شراب فروخت کررہا تھا۔ جب یہاں پر بطور صارف پولیس نے چھاپہ مارا تو ایک کار سے انگریزی شراب کے 99 پیٹی اور انگریزی شراب کے 19بغیر نمبروالی گاڑ ی ضبط کی ۔اس کی بازار میں قیمت تقریباً چار لاکھ روپے ہے۔ ملزم شیو گوپال آسرے ساکن نیو درگا نگر ، ہیمنت سملے ساکن نندن نگر ، شمبوناتھ یادو شبھم پیلس ، پرکاش لودھی ، سریندر عرف کلن رگھوونشی کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ان کے خلاف ایکسائز ایکٹ کی دفعہ 32 (2) اور دفعہ 188 کے تحت بھی مقدمہ درج کیاہے۔