صنعتکاروں سے تبادلہ خیال کر 20 اپریل کے بعد صنعت شروع کرنے پر غور


بھوپال:18اپریل(نیانظریہ بیورو) وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ریاست کے صنعتکاروں سے بات چیت کی۔ اس دوران شیوراج سنگھ نے کورونا انفیکشن کی وجہ سے پیدا ہونے والی پریشانیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ نیز ، 20 تاریخ کے بعد صنعتی شعبے میں کام شروع کرنے کے بارے میںغورکرنے کی بات کہی۔شیو راج سنگھ چوہان کے ساتھ ویڈیو کانفرنس میں بہت سے صنعتکاروں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ حکومت کی جانب سے کئے گئے کاموں کو بھی سراہا۔ صنعتکار روی جھن جھن والا نے انتظامی عہدیداروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے مشکل وقت میں افسران نے اچھا ردعمل دیا ہے۔ وہیں سنٹیکس کے مالک چودھری نے کہا کہ ہم ہر روز 10 ہزار پی پی ای کٹس بنا رہے ہیں۔ حکومت نے اس کام میں ہمارا پورا ساتھ دیا ہے۔واضح رہے کہ کورونا تباہی کے درمیان مدھیہ پردیش میں سب کچھ رک گیا ہے۔ وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے صنعتکاروں سے 20 اپریل سے صنعتوں میں کام شروع کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔