لاک ڈاون میںفرضی پاس بنانے والے گروہ کاپولس نے کیا پردہ فاش


بھوپال: :18اپریل(نیانظریہ بیورو)
راجدھانی بھوپال میں جعلی معاملہ رکنے کے نام نہیں لے رہاہے ۔ اسی طرح کے ایک معاملے کو بھوپال کی تلیا پولیس نے پکڑا ہے۔ پولیس نے اس طرح کے کسی گروہ کا انکشاف کیا ہے ، جو لاک ڈاو¿ن میں آمدورفت کے لئے گاڑیوں کی فرضی پاس بناتے تھے۔اوراس کااستعمال وہ بھوپال میں پھنسے لوگوں کو ان کے گھر پہنچا نے میں کرتے تھے۔ اور اس کے لئے وہ ان لوگوں سے پیسے وصول کرتے تھے۔
بتایاجاتاہے کہ گروہ کے ممبر ایس ڈی ایم کی جعلی مہر بنا کر لوگوں کو بھوپال سے بہار اور اتر پردیش جانے کے لئے پاس بناکردیتے تھے۔معلومات کے مطابق لاک ڈاو¿ن کے دوران تقریباً یہ لوگ تین سے چار مرتبہ ، 6 سے 7 افرادکو بہار اور یوپی چھوڑ چکے ہیں اور ان سے بھاری رقم وصول کرچکے ہیں۔تلیا پولیس نے چیکنگ کے دوران گاڑی کو روکا اور اسے بہت باریک سے چیک کیا ، جس کے بعد پتا چلا کہ ایسا کوئی پاس نہیں بنایا گیا ہے۔ فی الحال پولیس نے کار قبضے میں لے لیا ہے اورگاڑی مالک کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ تاہم کار مالک موقع سے فرار ہے۔ پولیس اب اس کی تلاش کر رہی ہے۔