پولیس نے انسانیت کا کیامظاہرہ ،ٹھیلے پرلے جارہے مریض کوپہنچایااسپتال


بھوپال/ہوشنگ آباد:17اپریل(نیانظریہ بیورو) کورونا وائرس کی وجہ سے ہر جگہ لاک ڈاو¿ن کی صورتحال ہے ، اس صورتحال میں پولیس کا انسانی چہرہ بھی کہیں کہیں نظر آتا ہے۔ جب وہاں کوئی گاڑی نہیں تھی بیٹی اور داماد اپنے والد بابولال کو ایک ٹھیلے پر ہسپتال لے جارہے تھے راستے میں پولیس نے انسانیت دکھایا اور ضعیف کو پولیس کی گاڑی میں بٹھایا اور اسے اسپتال پہنچایا۔
ذرائع کے مطابق پولیس اسٹیشن میں تعینات ایس آئی سورج جمرا اپنی ٹیم کے ساتھ گشت علاقے میں گشت کر رہے تھے ، جہاں انہوں نے مریض کو دیکھ کر گاڑی کو روکا اور پولیس افسران کی مدد سے متاثرہ کو اسپتال چھوڑ ا اور علاج کے لئے مالی مدد بھی فراہم کی۔واقعہ شہر کے بالا گنج علاقہ میں رہنے والے بابولال( 65) سال کاہے،جس کے پیر میں زخم آئے تھے۔ جس کے بعد اہل خانہ انہیں اسپتال لے گئے لیکن علاج نہ ہونے کی وجہ سے انہیں ضلع اسپتال لے جانے کو کہا گیا ، لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے تمام گاڑیاں بند ہیں اور مالی حالت خراب ہونے کے سبب وہ نجی ایمبولینس کا بندوبست کرنے سے قاصر ریت۔ اور ٹھیلے کی مدد سے بابولال کو اسپتال لے جارہے تھے۔لیکن راستے میں پولس نے دیکھاتو ان کی غربت پررحم کیااورپولس کی گاڑی پراسپتال پہنچایا۔لاک ڈاو¿ن کے دوران پولیس مسیحابن کرسامنے آئی ، جبکہ پولیس نے ایک بار پھر انسانیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک متاثرہ شخص کو پولیس کی گاڑی میں بیٹھا کر اسپتال چھوڑا۔