لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنےوالے 1390 افراد پرایف آئی آر درج


بھوپال:17اپریل(نیانظریہ بیورو) ضلع میں 24 مارچ سے مکمل لاک ڈاو¿ن لگاہواہے ، اس دوران پولیس نے لاک ڈاو¿ن کی خلاف ورزی کرنے والے 1390 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ عالم یہ ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، پولیس نے لاک ڈاو¿ن کی خلاف ورزی کے خلاف 120 ایف آئی آر درج کی ہے۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کو دیکھتے ہوئے ، 24 مارچ کے بعد سے پورے ملک میں لاک آو¿ٹ ہوچکا ہے اور بھوپال ضلع کے تمام چوکوں پر بیریکیڈنگ پولیس کے ذریعہ کیا گیا ہے۔ سب کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ اس کے باوجود لوگ کورونا وائرس کے خطرے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں اور غیر ضروری طورپرباہر گھوم رہے ہیں۔ اس لئے راجدھانی پولیس نے گزشتہ24 گھنٹوں میں 120 ایف آئی آر درج کی ہیں۔وہیں24 مارچ سے اب تک بھوپال پولیس نے لاک ڈاو¿ن کی خلاف ورزی کرنے والے 1390 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ بھوپال کے نئے اور پرانے شہر میں کل 22 چیکنگ پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ پولیس ان علاقوں میں مسلسل گشت کررہی ہے۔ اب تک درج 1390 ایف آئی آر میں ایسے افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں جو غیر ضروری طور پر گھروں کے باہر گھومتے ہیں ، جو لوگ بغیر اجازت دکانیں کھولتے ہیں اور ڈرائیور جو اجازت کے بغیر آٹو رکشہ چلاتے ہیں ایسے بھی لوگ اس میں شامل ہیں۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کے انفیکشن کو روکنے کے لئے مکمل لاک ڈاو¿ن3مئی تک نافذ کیا گیا ہے۔ اس کے باوجود لوگ باہر جانے سے باز نہیں آرہے ہیں۔ پولیس نے اب تک ایسے 1390 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔