ریل ملازمین خدمت کے ساتھ لوگوں کو گھروں میں رہنے کی کررہے ہیں تاکید


بھوپال:17اپریل(نیانظریہ بیورو)پورے ملک میں لاک ڈاﺅن کے حالات نے کئی ایسے لوگوں کے سامنے روٹی کی پریشانی سب سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔ جن کے پاس نہ سر چھپانے کے لئے چھت ہے اور نہ دو وقت کی روٹی جمع کرنے کا انتظام۔ ایسے لوگوں کی خدمت کرنا ہی اس وقت سب سے بڑی انسانیت ہے۔ ایسے لوگوں کو بیماری کے قہر سے لڑنے اور بچنے کے طریقے بتانا بھی ان لوگوں کی ذمہ داری ہے۔ جنہیں اس بارے میں معلومات ہے۔مغربی مرکزی ریلوے مزدور یونین کے صدر راجیش پانڈے نے یہ بات کہی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی تنظیم، ریلوے کے دیگر ملازمین اور دیگر شہری مل کر شہرکے کئی علاقوں میں کھانے کےپیکیٹ پہنچانے کا کام کررہے ہیں۔ پانڈے نے بتایا کہ پلیٹ فارم نمبر6،الپناتراہا ، ایرانی ڈیرا وغیرہ علاقوں کے علاوہ جی آر پی اور آر پی ایف تھانے کے آس پاس کھانے کے پیکیٹ تقسیم کے دوران جہاں سوشل ڈسٹینسنگ کا خیال رکھا جارہا ہے۔ وہیں اس دوران لوگوں کو وائرس سے بچنے کے طریقے بھی بتائے جارہے ہیں۔راجیش پانڈے کی ٹیم میں آر کے جاٹو، مکیش گپتا، امت دوبے، سچن، گولو اور دیگرافراد بھی شامل ہیں۔ پانڈے نے بتایا کہ کھانا تقسیم کا یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔