متوفی انل اہروارکے اہل خانہ کی عارف مسعود نے کی مالی مدد

بھوپال:17اپریل(نیانظریہ بیورو)راجدھانی کی مرکزی اسمبلی حلقے سے تعلق رکھنے والے کانگریس رکن اسمبلی عارف مسعود نے متوفی انیل اہیرور کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ،معلوم ہوکہ متوفی انل اہروار گزشتہ روز بھوک کی وجہ سے پھانسی لگالی تھی۔بروز جمعہ عارف مسعودنے ہمدردی کااظہاکیااورمتوفی انل کے اہل خانہ کو دلاسہ دیتے ہوئے ان کی مالی مددکرتے ہوئے نقدرقم عنایت کیا۔واضح رہے کہ ایم ایل اے عارف مسعود نے کہا کہ لاک ڈاو¿ن میں مالی بحران کی وجہ سے متوفی نے اتنا بڑا قدم اٹھایا۔اس موقع پرعارف مسعود نے کہا کہ حکومت کی طرف سے کوئی بھی بی جے پی کے علاقائی لیڈران کے گھرتک خیریت لینے نہیں پہنچا ، متوفی کے چھوٹے چھوٹے بچے بھوکے ہیں ، وزیر اعلی کو ان غریب لوگوں پر توجہ دینی چاہئے۔ مسعود نے کہا کہ وزیر اعلی کوصرف اپنی کابینہ تشکیل دینے کی فکرہے،لیکن غریب عوام کی کوئی فکر نہیں ہے ، معاشی بحران کی صورتحال میںغریب عوام کے سامنے وزیراعلی کی اصلیت آچکی ہے ۔مسعودکاکہناہے کہ مدھیہ پردیش میں کوئی غریبوں کے ساتھ ہمدردی رکھنے والی حکومت نہیں ہے۔ اس وقت جب کہ ضرورت مندوں کو کھانے کی اشیاءکی سخت ضرورت ہے ، حکومت غریبوں کو کھانے پینے کی اشیاءفراہم کرے۔واضح رہے کہ عارف مسعود نے اپنے ساتھ کومتوفی انل کے گھرپہنچایااوران کی آخری رسوم اداکرنے میں مالی تعاون دیاساتھ ہی معاشی تنگی کودرست کرنے کی سمت میں قدم اٹھاتے ہوئے عارف مسعود نے متوفی کے اہل خانہ کی مالی مددکرتے ہوئے نقدرقم بھی مہیاکرایا۔