خراب راشن ملنے سے صارفین مشتعل،سڑک پرکیاہنگامہ


بھوپال:16اپریل(نیانظریہ بیورو)راجدھانی بھوپال کے راہل نگر میں واقع جھگی جھونپڑی کے لوگوں کا غصہ اس وقت پھوٹ پڑا،جب کنڑول والے نے انہیں خراب راشن دیناشروع کیا۔ بتایاجاتاہے کہ راہل نگر کے باشندے سرکاری معاون قمیت کی دوکان(کنٹرول) مالک پرپر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے اور کہا کہ ایک ماہ میں ایک مرتبہ انہیں بڑی مشکل سے راشن ملا ہے اور یہ راشن بھی خراب ہے۔ جو گندم اور چاول دیئے جارہے ہیں وہ نہایت ناقص ہیں۔راہل نگر کے باشندوں نے پی ڈی ایس شاپ آپریٹر پر یہ الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جب اس نے راشن خراب ہونے کے بارے میں دکان کے آپریٹر سے بات کی تو آپریٹر نے اس کے ساتھ بدسلوکی کی اور راشن واپس کردینے کو کہا۔ جس کی وجہ سے لوگ مشتعل ہوگئے اور وہ سڑکوں پر نکل آئے۔ اسی کے ساتھ موقع پرپہنچی پولیس نے لوگوں کوپرسکون کیا۔اور معاملے کی تفتیش کی یقین دہانی کرائی۔جس کے بعدلوگ اپنے اپنے گھروں کوواپس گئے۔