افسران نے شہر کے مختلف علاقوں کا کیا معائنہ


بلا وجہ گھروں سے باہر گھومنے والوں کے خلاف جرمانہ کی کارروائی کا دیا حکم
اُجین15اپریل (نیا نظریہ بیورو) ڈویژنل کمشنرجناب آنند شرما ، آئی جی جناب راکیش کمار ، کلکٹر جناب ششانک مشرا ، ایس پی جناب سچن اتلکر ،میونسپل کا رپوریشن کمشنر جناب رشی گرگ نے شہر کے مختلف علاقوں کا معائنہ کیا۔ عہدیداروں نے خصوصی حساس علاقوں جیسے جانسا پورہ ، دانی گیٹ ، بیگم باغ کالونی ، توپ خانہ ،عنبر کالونی ، گاندھی نگر وغیرہ کا بھی معائنہ کیا۔ افسران نے ہدایت دی کہ جن علاقوں میں افسران اور ملازمین تعینات ہیں وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ لاک ڈاو¿ن کے دوران دی گئی ہدایات پر صد فیصد عمل کو یقینی بنایا جائے ۔ افسران نے مزید ہدایت دی کہ تاجروں کو جن کو راشن اور سبزیوں اور دیگر دکانداروں کی فروخت کا اختیار دیا گیا ہے ان کو سختی سے ہدایت کی جائے کہ وہ میڈیکل اسٹور آپریٹر کو بغیر ماسک پہننے آنے والوں کو کوئی دوا وغیرہ نہ دیں۔ اس کے علاوہ غیر ضروری طور پر گھر وںسے باہر سڑکوں پر گھومنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور جرمانہ وصول کیا جائے۔