شہر میں میڈیکل اسٹور اب صبح 10 سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے


اُجین 15 اپریل(نیا نظریہ بیورو)14 اپریل کو اے ڈی ایم جناب آر پی تیواری کے
جاری کردہ حکم کے مطابق اُجین میونسپل کارپوریشن کے حدود اور تحصیل ناگدا میں دوابازار ، دوا کی دکانیں ، ایلوپیتھک ، آیورویدک ، ہومیوپیتھک اور ویٹرنری اور جانوروں کے کھانے کی دکانیں صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک کھولی جا تی رہیں گے۔ باقی دیگر تحصیلوں میں بھی میڈیکل اسٹور باقاعدگی سے کھلے رہیں گے۔کوئی بھی شخص ڈاکٹر کے نسخے کے مطابق دوائیاں پیدل جاکر قریب ترین میڈیکل ا سٹور سے خرید سکے گا ۔ پرائیویٹ اسپتال کے احاطے میں کام کرنے والے نرسنگ ہومز ، میڈیکل اسٹور س چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے۔اسی طرح میڈیکل ، آیور ویدک ڈگری یافتہ ر جسٹرڈ پرائیوےٹ پریکٹیشنرز کے ذاتی کلینک صبح : 10 بجے سے 4 بجے تک کھول کر علاج کی اجازت فراہم کی ہے۔ گروسری ، سبزی ، دودھ وغیرہ کی ہوم ڈلیوری شام 8 بجے تک جاری رہے گی۔ کنٹینمنٹ علاقے کے علاوہ دیگر مقامات پر واقع بینک تمام بینکاری کاموں کے لئے صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے۔